اردو زبان کی ترقی کے لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اقدامات مثالی و لائق ستائش . تلنگانہ اردو اکیڈمی کا عظیم الشان ریاستی مشاعرہ -جناب طاہر بن حمدان اور پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب -شعرا نے کلام سنایا -سامعین کی کثیر تعداد شریک
اردو زبان کی ترقی کے لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اقدامات مثالی و لائق ستائش .
تلنگانہ اردو اکیڈمی کا عظیم الشان ریاستی مشاعرہ -جناب طاہر بن حمدان اور پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب -شعرا نے کلام سنایا -سامعین کی کثیر تعداد شریک
حیدرآباد 10 اکتوبر ( پریس نوٹ )صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان نے کہا کہ اردو زبان دنیا بھر میں مشہور ہے جب تک دنیا قائم ہے اردو زبان اپنی شان و شوکت کے ساتھ باقی و برقرار رہے گی چیف منسٹر تلنگانہ جناب ریونت ریڈی اقلیت دوست اوراردو زبان کی ترقی کے لیے کافی سنجیدہ ہیں تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے اردو زبان ریاست بھر میں کافی پھل پھول رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت میں منعقدہ عظیم الشان ریاستی مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی کی سرپرستی اور وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین کی نگرانی میں اردو اکیڈیمی اردو والوں کے لیے کئی ایک اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں آئندہ نومبر ,دسمبر اور جنوری میں ریاست کے اضلاع کریم نگر’ عادل آباد ‘نظام آباد ‘محبوب نگر اور مختلف اضلاع میں اردو کے عظیم الشان مشاعرے منعقد کیے جائیں گے ان کے اس اعلان کا سامعین کی بڑی تعداد نے تالیوں کی گونج میں خیر مقدم کیا جناب طاہر بن حمدان نے کہا کہ حیدرآباد ی تہذیب و تمدن دنیا بھر میں مشہور ہے انہوں نے ریاست کے تلنگانہ کے شعراء کی زبردست ستائش کی کہ یہ شعراء کرام اپنے کلام کے ذریعے ریاست کی مختلف ہمہ جہتی ترقیوں کے علاوہ مختلف سماجی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگرکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں جن باتوں کو نظر انداز کر دیا گیا تھا تلنگانہ اردو اکیڈیمی ان باتوں کو آگے بڑھا رہی ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ اقلیتی بہبود کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا ہے اردو کی ترقی کے لیے ہم حیدرآباد شہر ہی نہیں سارے تلنگانہ میں مختلف پروگراموں کے ذریعے اردو کو مزید پروان چڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اردو زبان کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگراموں میں اردو والوں کی بھاری تعداد کی شرکت بھی بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی سے اردو زبان و ادب سے متعلق اور اقلیتوں کی ترقی سے متعلق جب بھی گفتگو ہوتی ہے چیف منسٹر اس سلسلے میں انتہائی سنجیدگی اور انتہائی انہماک سے تمام باتوں کو سنتے اور ان باتوں پر عمل آوری کے لیے متعلقہ عہدیداران کو فوری ہدایات بھی جاری کرتے ہیں سیکرٹری دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کے لیے شعراء ادیبوں اور اساتذہ کو متحدہ طور پر کام کرنا ہوگا انہوں نے ریاست تلنگانہ میں اردو زبان کی ترقی کے لیے چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں قائم سرکاری اسکولس جونیئر اور ڈگری کالجس میں اردو تعلیم و تدریس کا موثر انتظام جاری ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی تقریبا 24 اسکیمات ہیں اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو کتابوں کی اشاعت کے علاوہ مختلف اساتذہ کو ایوارڈز اور کارنامہ حیات ایوارڈ کے علاوہ دیگر ایوارڈز دیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ ریاستی مشاعرہ اگرچہ کے ایک طویل وقفے کے بعد منعقد کیا گیا ہے لیکن امید ہے کہ اب یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سرپرستی میں اردو زبان ریاست بھر میں ترقی کی جانب رواں دواں ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ 11 نومبر کو ممتاز مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام ازاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے بھی اردو اکیڈیمی کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ اردو ہماری تہذیب اور ہمارا ورثہ ہے انہوں نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ ریاست تلنگانہ میں سرکاری مدارس کے علاوہ جونیئر اور ڈگری کالجس میں اردو میڈیم سے تعلیم سے حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی خاصی تعداد پائی جاتی ہے اس موقع پر تلنگانہ حکومت کے ترجمان ماہنامہ تلنگانہ کے تازہ شمارے کی رسم اجراء بھی عمل میں آئی اس موقع پر پروفیسر ایس اے شکور نے کارپوریٹر جناب سہیل قادری کا تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی اس موقع پر جناب محمد اسد اللہ ڈائریکٹر سیکرٹری اردو اکیڈیمی ‘جناب شیخ اسماعیل سپرنٹنڈنٹ ‘جناب عطااللہ خان سپرنٹنڈنٹ ‘ڈاکٹر محمد احتشام الدین خرم سینیئر اسسٹنٹ’ جناب اطہر خان سینئر اسسٹنٹ’ جنید اللہ بیگ ‘جناب اختر حسین ‘جناب محمد رفیع کے علاوہ دیگر موجود تھےبعد ازاں ریاست کے ممتاز و معروف خوبصورت لب و لہجے کے شاعر جناب سردار سلیم کی نظامت میں مشاعرہ کا اغاز ہوا جناب سردار سلیم نے برجستہ اشعار اور اپنی خوشنوائی سے اس مشاعرہ کے حسن میں کافی اضافہ کیا مشاعرہ کا آغاز ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت شریف سے ہوا مشاعرہ میں جناب صلاح الدین نیر ‘ڈاکٹر محسن جلگانوی’ ڈاکٹر فاروق شکیل’ جناب سردار سلیم ناظم مشاعرہ’ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری’ جناب الطاف شہریار’ ڈاکٹر عبدالنعیم ورنگلی ‘جلال اکبر نظام آبادی’ جناب رحیم رامش آصف اباد ‘سیف الدین سیف غوری ظہیر اباد ‘جناب کوکب ذکی ‘جناب اطیب اعجاز’ جناب سعد اللہ خان سبیل’ جناب شکیل حیدر ‘ڈاکٹر صبیحہ تبسم اور محترمہ ارجمند بانو نے کلام سنایا سامعین بالخصوص خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نےبھی اس مشاعرے میں شرکت کی شہ نشین پر جناب ایس کے افضل الدین ‘جناب اسماعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری اور دیگر معززین موجود تھے اردو مسکن اسٹاف جناب محمد معین الدین خان انچارج کے علاوہ محترمہ شاکرہ بیگم ‘محترمہ شبانہ بیگم’ جناب خواجہ رضی الدین ‘جناب عبدالکریم اور دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا اس موقع پر معززین میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل سنگر جناب عدنان سالم’ جناب شیخ نعیم’ ممتاز مزاحیہ فنکارجناب حامد کمال’ ڈاکٹر جاوید کمال ایڈیٹر ماہنامہ "ریختہ”جناب ایم اے حمید سینیئر کیریئر کونسلر’ ڈاکٹر ناظم علی’ جناب بصیر خالد’ جناب ایم اے باسط خان’ جناب لائق علی خان’ ڈاکٹر محمد عبدالنعیم’ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘جناب محمد خواجہ’ جناب سلیم احمد فاروقی صدر اردو اکیڈیمی حیدرآباد چیاپٹر ‘جناب محمد لیاقت علی خان معتمد اردو اکیڈیمی حیدرآباد چیاپٹر’جناب محمد شعیب اور دیگر موجود تھے