مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت تحریری مسابقہ کا کامیاب انعقاد

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت تحریری مسابقہ کا کامیاب انعقاد

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت تحریری مسابقہ کا کامیاب انعقاد
15 ہزار طلبہ وطالبات اور مرد وخواتین کی شرکت کا ایمانی وروحانی منظر
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ داران کا اظہارِ مسرت وتشکر

حیدرآباد،25اکٹوبر(پریس نوٹ ) مولانا محمد انصاراللّٰہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مولانا محمد ارشد علی قاسمی کی راست نگرانی میں اسلام کے بنیادی عقیدوں سے واقفیت اور موجودہ دور کے باطل فتنوں کے خلاف شعور بیداری کے لئے ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام ختم نبوت تحریری مسابقہ کا پہلا راؤنڈ کا میاب انداز میں منعقد ہوا ، دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھرا کے مختلف مقامات نظام آباد، خانہ پور، نرمل، مٹ پلی جگتیال، کورٹلہ ، ورنگل، کریم نگر، کھمم ،بھدرا دری کتہ گوڑم، پدا پلی، منچریال، ظہیر آباد ، کوہیر، سداسیوپیٹ، کرنول، گنٹور ، پرکاشم، بیدر، بسوا کلیان کے علاوہ حیدرآباد کے مختلف اسمبلی حلقوں ٹولی چوکی، قطب اللّٰہ پور، جوبلی ہلز ، کوکٹ پلی ، لنگم پلی ، پٹن چیرو، بنڈلہ گوڑہ،نام پلی، خیریت آباد، مشیر آباد میں یہ مسابقہ منعقد ہوا، ان مقامات پر منعقدہ مسابقہ میں لگ بھگ 15 ہزار طلبہ وطالبات اور مرد وخواتین نے شرکت کی، ختم نبوت تحریری مسابقہ کے کامیاب اور تاریخ ساز انعقاد پر ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے ارکان و عہدیداران حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ، مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی ، مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا محمد ارشد علی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی، مولانا محمد مصلح الدین قاسمی نے بے حد خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور کہا:مسابقہ کے کامیاب انعقاد میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت سے وابستہ مقامی مجالسِ تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران کا مخلصانہ تعاون ہمیں حاصل رہا،

ہم ان تمام ذمہ داران اور تمام شرکاء مسابقہ سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ مسابقہ کے انتظامات میں جن حضرات اور نوجوانوں نے جس حیثیت سے بھی حصہ لیا ہے اللّٰہ تعالی ان کی زندگیوں میں خوب خیر و برکت عطا فرمائے اور شرکاء مسابقہ کے حصہ لینے کو قبول فرمائے اور ہم سب کو روزِ محشر آقاء دو جہاں صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شفاعت کبریٰ نصیب فرمائے، واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں ضلع اور حلقہ کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء مسابقہ کو پہلا انعام 10000 روپے دوسرا انعام 7000 روپے اور تیسرا انعام 5000 روپے دیا جائے گا اس کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی دئیے جائیں گے ، مسابقہ کا دوسرا فائنل راؤنڈ 22 نومبر 2026 کو ہوگا، اس میں پہلا انعام 50000 روپے ، دوسرا انعام 30000 روپے ، اور تیسرا انعام 20000 روپے ہوگا، فائنل راؤنڈ ہر ضلع اور ہر حلقہ سے پوزیشن حاصل کرنے والے اور مسابقہ کے ہر سنٹر کے ٹاپ 3 میں شامل شرکاء مسابقہ شریک ہوں گے، مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نے مسابقہ کے پورے نظام کی راست نگرانی کی ، مولانا وجیہ الدین قاسمی، مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت اور شہر واضلاع میں تحفظ ختم نبوت سے وابستہ کارکنان نے انتظامات میں حصہ لیا

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے