جمعیۃ علماء کے شعبہ جات کے فروغ تنظیمی تعمیری سرگرمیوں کو اخلاص اور عزم کے ساتھ کام کرنے پر زور. حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان
جمعیۃ علماء کے شعبہ جات کے فروغ تنظیمی تعمیری سرگرمیوں کو اخلاص اور عزم کے ساتھ کام کرنے پر زور.
حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان
حیدر آباد (09) نومبر 2026ء) جمعیۃ علماء تلنگانہ کی مجلس اراکین عاملہ اور مدعوئین خصوصی کا ایک روزہ اجلاس بتاریخ: ۸ نومبر 2026 و زیر صدارت حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ – بمقام ریاستی دفتر جمعیۃ علماء فسٹ فلور زم زم مسجد باغ عنبر پیٹ حیدر آباد منقعد ہوا۔ قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ نے سابق کاروائی اور اس کی رپورٹ پیش کی اور انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں جمعیتہ علماء کے شعبہ جات کے فروغ تنظیمی تعمیری سرگرمیوں اور منظم انداز میں ضلع کو مثالی ضلع بنانے کے سلسلہ میں پیش رفت ہوئی ہے اور جمعیۃ علماء کے اراکین کو متحرک کرنے اور تنظیمی کاموں میں مزید مضبوطی پیدا کرنے کیلئے اور کارکنان جمعیتہ کی فکری اور عملی صلاحیتوں کو پروان چڑہانے جمعیت کے اکائیوں کو متحکم کرنے کیلئے اب تک ضلع سنگاریڈی حیدر آباد ملکا جگیری میٹر چل’ میدک میں تربیتی اجلاس منعقد ہو چکے ہے۔
مابقیہ اضلاع مثلا ضلع و قار آباد 21 نومبر ۳ دسمبر کریم نگر ۵/ دسمبر سر یا پیٹ ۱۲ دسمبر ورنگل ۱۵ دسمبر رنا رائین پیٹ ۱۶ دسمبر و نپرتی میں تربیتی در کشاب منعقد ہونگے ۔ اسی طرح مسلم معاشرہ کی موجودہ صورت حال بڑھتی ہوئی سماجی واخلاقی برائیوں کے سد باپ خاندانی تنازعات کے حل اور اصلاح معاشرہ کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر فعال بنانے کیلئے حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت کے مطابق صوبائی سطح پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران شرکت کرینگے (انشاء اللہ ) تاریخ اور مقام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ اسی طرح موجودہ چیلنجز کا مقابلہ موجودہ حالات میں مدارس اسلامیہ کا تحفظ مساجد و شعائر اسلامی کی حفاظت ملی بیداری، مخلص با کردار تربیت یافتہ کارکنان سماجی تعلیمی مسائل پر متفقہ لائحہ عمل کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاب 22 نومبر 2026 ء شہر بنگلور میں منعقد ہوگا۔
جس میں ریاست تلنگانہ کے ہر ضلع سے تین تین افراد شرکت کرینگے ۔ حضرت صدر محترم حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملت کی ضروریات اور در پیش تقاضوں کے پیش نظر ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں اس لئے ہم کو مزید محنت اخلاص اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور جمعیتہ علماء کا پیغام اور اس کے تعمیری سرگرمیاں ضلع منڈل تعلقہ جات گاؤں تک پہو چانے پر زور دیا۔ اور صدر محترم نے کہا کہ ریاستی جمعیتہ علماء کی مجلس منتظمہ کا اجلاس ماہ جنوری 2027 ء کے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔ ( انشاء اللہ تعالی ) صدر محترم کی دعا پر اجلاس اختتام پزیز ہوا۔
اس اجلاس میں مولانا عبد الستار صاحب ( ورنگل ) مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب جمعیة علماء تلنگانہ مولانا عبدالقادر صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مفتی محمد تجمل حسین صاحب ناظم اصلاح معاشرہ جمعیة علما تلنگانہ مولاناعبدالعظیم صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولاناسمیع اللہ صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مفتی محمد یونس صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا عبد اللہ اظہر صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مفتی اسلم سلطان صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا عبد الوارث صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مولا نا عبد القوی صاحب (مکتھل ) رکن عاملہ ریاستی جمعیة علماء تلنگانہ مولانا مصباح الدین صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیة علماء تلنگانہ
مفتی عبد السلام صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا مظہر القاسمی صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مفتی معراج الدین ابرار صاحب رکن عاملہ ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا سعید المظفر اطہر صاحب مدعوئین خصوصی ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ مولا نا عتیق صاحب مدعوئین خصوصی ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ حافظ مجاہد مدعوئین خصوصی ریاستی جمعیة علماء تلنگانہ مولا نا عبد الکریم صاحب ( نمائندہ مفتی یا سرندیم صاحب ) رکن عاملہ ریاستی جمعیت علماء تلنگانہ مولا نا حسان الدین فرقان مدعوئین خصوصی ریاستی جمعیة علماء تلنگانہ مولا نا صیح الدین صاحب مدعوئین خصوصی ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ ( نمائندہ ) حافظ قطب الدین صاحب ۔ اس کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔