Breaking

سارے اسکول ہمارے ہیں،ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے :مولانا نذیر احمد رشادی .اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام خصوصی نشست میں ریحان اشرف یوتھ انسپریشنل آئیکون ایوارڈ سے سرفراز

سارے اسکول ہمارے ہیں،ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے :مولانا نذیر احمد رشادی .اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام خصوصی نشست میں ریحان اشرف یوتھ انسپریشنل آئیکون ایوارڈ سے سرفراز

سارے اسکول ہمارے ہیں،ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے :مولانا نذیر احمد رشادی
اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام خصوصی نشست میں ریحان اشرف یوتھ انسپریشنل آئیکون ایوارڈ سے سرفراز

گلبرگہ ،19نومبر( ایجنسیز)

محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی معاون شعبہ نشر و اشاعت کے پریس نوٹ کے بموجب مسجد اشرف المساجد مدرسہ عربیہ تجوید القرآن میں اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول گلبرگہ کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کا انعقاد عمل میں آیا اس نشست کے مہمان خصوصی نیوی آفیسر ریحان اشرف صاحب تھے جبکہ معروف موٹیویشنل اسپیکر منور زما ںصاحب اور محمد اشفاق صاحب لکھنو بھی موجود تھے یہ خصوصی نشست ریحان اشرف صاحب کی آمد کے موقع پر منعقد کی گئی تھی ان کی آمد پر نعروں کی گونج اور پھولوں کی برسات کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا اور ریحان اشرف صاحب کو اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول اور مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے یوتھ انسپریشنل آئیکن ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ دینے سے قبل مولانا عبداللطیف ندوی صاحب نے انگریزی میں ایوارڈ کا متن پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد ریحان اشرف صاحب کو تہنیت کے ساتھ ایوارڈ پیش کیا گیا اس کے فوری بعد منور زماں صاحب اشفاق صاحب ،محترم عبدالنعیم صاحب پیس اسلامک ا سکول ،محترم محمد منصور قادری صاحب ال طیبہ اسکول ، محترم محمد رفیق صاحب اسراء پبلک اسکول ،محمد اقبال صاحب انڈیا بیت المال کی بھی تہنیت کی گئی ۔
اس موقع پر منعقدہ خصوصی نشست کا آغاز حافظ محمد زید کی قرات کلام پاک سے ہوا محمد ارسلان سعادت حسین اور محمد بلال چیف ٹرینر انگلش ہاؤس اکیڈمی نے نعت شریف پیش کی اس کے بعد شعبہ حفظ کے طلباء نے صفحہ نمبر سے سوالات پر جوابات دیے اس تعلیمی مظاہرے کے بعد انگلش ہاؤس اکیڈمی کے ٹرینر آصف سر نے مدرسے میں جاری ایک ماہی پرسنلٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے مدرسے کے طلباء سے انگریزی میں تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جس میں شیخ ہاشم ،محمد اسماعیل اور سید عمار نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا اس کے بعد آصف سر نے کہا کہ انشاء اللہ یہ طلبہ حفظ کے ساتھ انگریزی میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ملک قوم و ملت بلکہ پوری دنیا میں دین کی دعوت دیں گے ۔
حضرت مولانا نذیر احمد رشادی ڈائریکٹر اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول ،بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن نے فرمایا کہ ہمارے اداروں مدرسہ اور اسکول کے طلباء نے کم وقت میں بہترین تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ہے ہمارے طلباء کو منور زماں کی ٹیم تیار کر رہی ہے ایسے موقع پر ہمارے ادارے میں ریحان اشرف صاحب کی آمد خوشگوار ہے ساتھ ہی اشفاق صاحب لکھنو بھی آئے ہیں اور منور زماں سربھی تشریف فرما ہیں میں ان تینوں احباب کا استقبال کرتا ہوں ساتھ ہی مختلف اسکولوں کے ذمہ داران ٹیچر اساتذہ ، طلباء کے والدین اور یہاں تشریف لائے تمام احباب کام شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبال کرتا ہوں ۔فرحان دیشمکھ صاحب نے کہا کہ مجھے یہ مدرسہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یہاں کے طلباء کو قرآن پڑھتے دیکھ کر قرآن کے زندہ معجزات دیکھنے کو ملے یہاں کے طلباء پر مولانا نذیرصاحب اور ان کے اساتذہ بہترین محنت کر رہے ہیں اور یہاں کے بچوں نے انگریزی میں بھی بہترین مظاہرہ کیا ہے میں مولانا نذیر احمد رشادی صاحب اور ان کی ٹیم کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔محمد اشفاق صاحب لکھنو نے کہا کہ یہاں بچوں کو صفحہ نمبر سے جوابات دیتے ہوئے دیکھ کر میں حیران رہ گیا اور پھر مدرسے کے طلباء نے انگریزی میں اتنا اچھا مظاہرہ کیا ایسا لگا کہ یہ بچے مدرسے کے نہیں کنوینٹ اسکول کے ہیں مجھے بہت خوشی ہوئی اشفاق صاحب نے کہا طلباء بڑے خواب دیکھیں اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے خوب محنت کریں وقت کا صحیح استعمال کریں انہوں نے کہا اس ادارے میں آپ کی اچھی تعلیم و تربیت ہو رہی ہے مجھے یہاں سے بہت پیار ملا ہے عزت ملی ہے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ریحان اشرف صاحب نے کہا کہ یہاں اس ادارے میں اتنی ساری محبتوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں آپ کے سینوں میں قرآن محفوظ ہے آپ یہ قران اپنی زندگیوں میں بھی لائیں ۔انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔اپنے ارادے بلند رکھیں آسمان بہت بڑا ہے آپ اپنے پنکھ پھیلائیں اللہ کی مدد ملے گی اور آپ اساتذہ کی قدر کریں ،انہوں نے کہا کہ استاد وہ ہوتا ہے جو اپنے طلباء کو اپنے سے زیادہ ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمدرد انسان بنیں،رحم دلی انسانیت کی بنیادی شرط ہے انہوں نے کہا کہ اخلاق ایسے رکھو کہ اپنا اپنے ماں باپ کا اپنے ادارے کا نام روشن کرو ،اخلاق و کردار آپ کا بہترین ہو اور جو اپنے لیے بہتر سمجھو دوسروں کے لیے بھی ویسا ہی سوچو اگر اپ ایسا کریں گے تو بہت ترقی کریں گے آپ دوسروں کے کام آئیں ،سب کی دعائیں لیں دعائیں اپ کو مزید ترقی دلائیں گی آپ لوگوں کے ساتھ میری دعا ہے ۔اس موقع پر بلال احمد چیف ٹرینر نے انگریزی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسے کے طلباء دینی اور دنیاوی تعلیم میں اچھی محنت کر رہے ہیں ۔منور زماں صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ کو اللہ نے قرآن سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں منتخب فرمایا ہے اور حدیث ہے کہ تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اور سکھائے ،تو اللہ نے آپ کا انتخاب فرمایا ہے اس کے آپ شکر گزار بنیںاور کہا کہ غیر مسلم قرآن نہیں پڑھتے بلکہ مسلمان کو پڑھتے ہیں اس لیے ہمیں سچا مسلمان بننا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ اور رسول اللہ کو مانتے ہیں تو اللہ اور رسول اللہ کی ماننا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے ناظم حضرت مولانا نذیر احمد رشادی صاحب اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ طلباء کی صحیح تعلیم و تربیت ہو انگریزی میں بھی ماہر ہو اور اس وقت اس ادارے میں انگریزی کا پرسنیلٹی ڈیولپمنٹ کا ایک ماہی ورکشاپ بھی چل رہا ہے انہوں نے طلباء سے کہا کہ آپ بڑے خواب دیکھیں سوچ بھی بڑی رکھیں جس کی بڑی سوچ ہے وہی کامیاب ہوتا ہے بڑے خواب دیکھنے والا کوشش کرتا ہے اور کامیاب ہوتا ہے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ریحان اشرف صاحب کو بھی ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں انہیں اسٹینلی اسکول اور مدرسے کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا میں مولانا نذیر احمد رشادی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں
حضرت مولانا نذیر احمد رشادی نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حضرت مولانا غیا ث صاحب کی فکروں کے ساتھ ہم چل رہے ہیں ،منبر و محراب فاونڈیشن کے تحت مولانا نے ملک بھر کے دورے کئے اور بتایا کہ ملت کے 60فیصد طلباء غیر مسلم تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اورغیر مسلم تعلیمی اداروں میں دین بیزاری اور طلباء کو دین سے دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے طلباء کو دین سے جوڑے رکھنے اور عصری تعلیم جاری رکھنے کی کوششوں کے ساتھ اسکولوں کو قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے مولانا نے کہا کہ ہر اسکول ہمارا ہے ہمارا کسی اسکول سے کوئی مقابلہ نہیں ،سارے اسکول ہمارے ہیں،ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے ،ہمیں قوم و ملت کے بچوں کو دینی اقدار کے ساتھ بنانا ہے اسی فکر کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں آخر میں انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام کو منعقد کرنے میں لئیق احمد انجنئیر پرنسپال اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول ، عبدالطیف ندوی صدر شعبہ انگریزی اسٹائنلی انٹرنیشنل اسکول ،محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی نگران مدرسہ اور ٹیم نے حضرت مولانا نذیر احمد رشادی کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے