ممتاز عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین کے انتقال پر صدر آلِ انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا تعزیتی پیغام

ممتاز عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین کے انتقال پر  صدر آلِ انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا تعزیتی پیغام

ممتاز عالمِ دین مولانا مفتی صادق محی الدین کے انتقال پر
صدر آلِ انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا تعزیتی پیغام

حٰیدرآباد،18نومبر(پریس نوٹ ) گزشتہ کچھ دنوں میں کئی علماء کے دنیا سے گزر جانے کی صدمہ انگیز خبر سامنے آئی ہے، تازہ صدمہ ارضِ د کن کے مشہور اور ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم کے سانحہ ارتحال کا ہے، آپ کہنہ مشق اور جید عالم تھے، دینی علوم، خاص طور پر فقہ پر گہری نظر تھی، جامعہ نظامیہ میں نائب مفتی کے عہدہ پر فائز تھے، آپ کی اہم خصوصیت فکر کی اعتدال و توازن تھی، یہی وجہ ہے کہ آپ ہر طبقہ میں مقبول اور محبوب تھے، اور متعدد ملی اداروں کے رکنِ رکین اور ذمہ دار بھی تھے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور اسلامک فقہ اکیڈمی کے اجلاسوں میں پابندی سے شریک ہوتے تھے، ملی اداروں کے پلیٹ فارم سے بھی آپ نے قوم و ملت کی خدمت انجام دی ہے، کئی دینی ادارے بھی قائم کیے، جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جوار رحمت میں جگہ دے، اور آپ کے انتقال سے جو خلا ہوا ہے، اسے پُر فرمائے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور اسلامک فقہ اکیڈمی غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کو تعزیت مسنون پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو دین و دنیا کی سعادتوں سے سرفراز فرمائے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے