اعلی تعلیم یافتہ جہلاء قوم و ملت

اعلی تعلیم یافتہ جہلاء قوم و ملت

اعلی تعلیم یافتہ جہلاء قوم و ملت

ازقلم: نقاش نائطی
+919448000010

پڑھے لکھے اعلی تعلیم یافتہ جہلا کے,عقل و فہم و ادراک کو داد دینے مجبور ہونا پڑتا ہے کہ انسانی صحت کے لئے مضرر رساں اشیاء کا استعمال دھڑلے سے انکے گھروں میں عام جیسے ہوتا جارہاہے,وہ جاہل گنوار ان پڑھ دیہاتی عقلاء کے یہاں کم ہی نظر آتا ہے۔ہاضم و صحت افضاء سمجھ,کھانے کے دوران غٹاغٹ جسم کے اندر انڈیلی جانے والی کابونیٹیڈ سافت ڈرنگ کوک وغیرھم کے, انسانی جسم نظام ہاضمہ مہلک تر ہونے کی خبر سے,فی زمانہ سائبر میڈیا دور میں, کون اہل علم انجان رہا ہوگا؟ لیکن مارکیٹ سروے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہر گزرتے ایام اسکی فروخت اضافہ والا یہ گراف, سست رفتار ہی صحیح سم قاتل زہر, اپنے دل فریب انداز سے,اپنی گاڑھی کمائی کا ایک حصہ خرچ کئے, دانستہ خرید, خود کو سقم زد کرنے, وہ عموما”, اعلی تعلیم یافتہ نوجوان نسل ہی کو مخمور و مجبور مائل کرنے, کامیاب رہا ہے۔ اس قاتل نظام ہاضمہ جگر و تلی انسانی جسم زہر کو, تعلیم یافتہ نوجوان نسل کے لئے دیدہ زیب, مائل خرید کرنے کے لئے, اس میں ملائے جانے والے سم قاتل کیمیکل کی وافر مقدار کو دیکھتے ہوئے,جاھل ان پڑھ گنوار کسان حضرات, ان کے کھیتوں میں استعمال, سجھائے جانے والے سم قاتل حشرات الارض کھیت کھلیان کی مہنگی قیمتوں کی وجہ,عموما” سوا دو لیٹر والی کوک باٹلوں کا چھڑکاؤ, پیسے بچانے اسے کھیت کھلیان پر چھڑکاؤ کےلئے استعمال کرتے پائے جاتے ہیں۔فرش صاف کرنے والے انپڑھ گنوار عمال,دیدہ زیب ٹائیلوں والے فرش پر پڑے گہرے داغ دھبوں سے نجات کے لئے, اعلی تعلیم یافتہ شباب قوم و ملت کی مرغوب مشروب کوک کا ہی استعمال کرتے پائے جاتے ہیں۔اس تنبیہی تفکر کے ساتھ مرسل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زنگ آلود لوہے کے اوزار کو,کوک بھرے گلاس میں کچھ وقت رکھنے سے, کس طرح لوہے پر سے زنگ کو, صاف و شفاف چمکدار کئے, اسے کیسے نئے جیسا بنادیتا ہے؟ عقل و فہم ادراک کا مالک, کوئی بھی شخص و عصری تعلیم یافتہ شباب قوم و ملت یہ تصور کرسکتا ہےکہ یہی غٹاغٹ اپنے حلقوم میں، انڈیلا گیا کوک، ہمارے اندرون جسم دوڑتے گھومتے، بڑی آنتوں سے گزرتے، اس کے اندرونی لیس دار حصہ میں, خارشی ارتعاش پیدا کرتے, اپنے گندے فرش کو صاف کئے گئے ابھیان و عمل سے, ان بڑی آنتوں کے نظام ہاضمہ کو, قوی تر کرتا ہوگا؟ یا کمزور و لاغر سقم زد کرتا ہوگا؟ ہمارے کھائے تیزابیت سے بھرپور مرغن اغذیہ کے ساتھ سقم قاتل زہر انسانی یہ کوک مشروب,اندروں جسم کون کون سے خود رؤ کیمکل ایکشن ری ایکشن سےگزرتے ہوئے, یہ محلول, جب نظام ہاضمہ کے اصل صنعتی یونٹ,ہمارے جگر تلی و گردوں سے گزرتا ہوگا تو اندروں جسم نظام ہاضمہ ان انمول اعضاءجسمانی کو تقویت پہنچاتا ہوگا؟یا اسے کمزور تر، لاغر و بے حس کرتا ہوگا؟ اسی لئے تو فی زمانہ اعلی تعلیم یافتہ شباب قوم و ملت میں شکر بول و خون ذیابیطس, فشار دم بلڈ پریشر کے سقم عام ہوتے,انکی قوت باہ کو کمزور کرتے, انہیں اپنے ہم سفر زندگی, تسکین شب گزاری, اضافہ قوت باہ, مہلک ادویات استعمال کرنے مجبور کرتے, بالآخر اپنے ناکام گردوں کی وجہ, مصفی خون, درد بھرے ڈائیلاسز کے لئے,ہر ہفتہ دو ہفتہ, نہ صرف شفاخانوں ہاسپیٹلوں کےچکر لگانے مجبور کرتے ہیں, وہیں معشیتی طور کمزوروں امراض گردہ کو,امراء کے سامنےدست سوال شرمسار کھڑا کرتے پائے جاتے ہیں۔ایسے میں ہم جیسے صاحب قلم, ڈھیر سارے شعلہ بیان مقررین قوم و ملت علماء کرام و ارباب حل و عقل و فہم و ادراک قوم و ملت کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی ہے کہ وہ اپنے شباب قوم کو ایسے مہلک اسقام میں مبتلا کرنے والے مہلک صحت مشروب کابوہائیڈریٹیڈ سافٹ ڈرنگس کے خلاف آگہی پیدا کرنے کا مناسب انتظام کرتے رہا کریں۔ وما التوفیق الا باللہ

https://www.facebook.com/share/r/1Png83L1S3/
Best Regards,

Best Regards,

ڈاکٹر محمد فاروق شاہ بندری
المعروف نقاش نائطی/ابن بھٹکلی
Dr. Mohammed Farooque Shahbandri
Well known as Naqash Naity / Ibn e bhatkali
+966 562677707

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے