Breaking
ہفتہ. جولائی 25th, 2026

آج مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد محی السنّہ بنڈلہ گوڑہ میں ایک روزہ تفہیمِ ختم نبوت ورکشاپ

آج مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسجد محی السنّہ بنڈلہ گوڑہ میں ایک روزہ تفہیمِ ختم نبوت ورکشاپ

آج مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام
مسجد محی السنّہ بنڈلہ گوڑہ میں ایک روزہ تفہیمِ ختم نبوت ورکشاپ

حیدرآباد،24جولائی(پریس نوٹ) مولانا مفتی سعید بادیان قاسمی نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ بنڈلہ گوڑہ کے بموجب مؤرخہ 25 ؍جولائی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا 26 ؍جولائی بروز اتوار بعد مغرب مسجد محی ا لسنّہ مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام مقامی یونٹ مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ بنڈلہ گوڑہ کی جانب سے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ رکھا گیا ہے، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ صدارت کریں گے،مولانا محمد عبدالقوی،خازن مجلس تحفظ ختم نبوت مہمان خصوصی ہوں گے،مولانا محمد ارشد علی قاسمی، سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر نگرانی منعقدہ اس اہم ورک شاپ میں اسلام کے بنیادی عقائد اور موجودہ دور کے باطل فتنوں قادیانیت، شکیلیت، گوہر شاہی اور منکرین حدیث وغیرہ سے متعلق اہم عنوانات پر ممتاز علماء کرام مولانا محمد انصار اللّٰہ قاسمی، مولانا ابرار الحق شاکر قاسمی،مولانا محمد غیاث الدین حسامی، مولانا وجیہ الدین قاسمی ،مولانا مفتی سہیل الرحمن قاسمی اور مولانا قاضی ابراہیم خلیل سبیلی کے تربیتی خطابات ہوں گے، یہ پروگرام ہفتہ کے دن مغرب کے بعد شروع ہوگا اور اتوار کے دن عشاء کی نماز پر ختم ہوگا، پروگرام میں شرکاء کے لیے قیام وطعام کا معقول نظم رہے گا، مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ بنڈلہ گوڑہ کے تمام ارکان نے برادران اسلام بالخصوص نوجوانوں سے مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے