ہفتہ. جولائی 25th, 2026

اُردو اور کنڑامیڈیم اسکولوں کیلئے منصوبہ کی ضرورت، ہر دیہات سے ایک طلبہ کو ڈاکٹر بنایاجائے گا: ڈاکٹر عبدالقدیرماہر تعلیم کااعلان

اُردو اور کنڑامیڈیم اسکولوں کیلئے منصوبہ کی ضرورت، ہر دیہات سے ایک طلبہ کو ڈاکٹر بنایاجائے گا: ڈاکٹر عبدالقدیرماہر تعلیم کااعلان

اُردو اور کنڑامیڈیم اسکولوں کیلئے منصوبہ کی ضرورت، ہر دیہات سے ایک طلبہ کو ڈاکٹر بنایاجائے گا: ڈاکٹر عبدالقدیرماہر تعلیم کااعلان
یاران ادب اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدرکی سکندراپور دیہات کے سرکاری اردو اسکول میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم تقریب

بیدر۔ 24/جولائی (راست)”سکندراپور دیہات کے سرکاری اردو اسکول آکر احساس ہورہاہے کہ کنڑامیڈیم اوراردو میڈیم اسکولوں کے لئے ہمیں فکرکرناہے۔ ہمارے دیہی علاقوں کے بچے جتناکچھ کرسکتے ہیں شہر کے طلبہ نہیں کرسکتے۔ شاہین ادارہ جات کے نتائج دیہات سے آنیو الے غریب طلبہ آگے بڑھارہے ہیں۔ چار پانچ دن پہلے پروگرام ہوا۔ کنڑااوراردومیڈیم کے بہت ہی غریببچے جودیہات سے ہیں، ان کے مانباپ کے کپڑے ٹھیک نہیں ہیں لیکن تیسری بچی ڈاکٹر بن رہی ہے۔ وہ خوشی کے لمحات تھے۔ ان شاء اللہ ای سی او جناب حیدرعلی صاحب سے مشورہ کرکے ایک بڑا پلان ایسے سرکاری اسکولوں کیلئے بنائیں گے“یہ باتیں ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارجات جات بیدر نے کہیں۔

وہ آج نماز جمعہ سے قبل سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول سکندراپور تعلقہ وضلع بید رمیں یاران ِادب اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی مفت تقسیم کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ انڈیا میں وہی اچھے ڈاکٹرس ہیں جو دیہات سے آتے ہیں۔ ڈاکٹر دیوی شٹی کے پاس ایک ہزار MDڈاکٹر کام کرتے ہیں۔۔ دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ ڈاکٹر دیوی شٹی بیدر کے ڈاکٹر بننے والے 40 مستحق بچوں کی سالانہ بنیادوں پرہندومسلم دیکھے بنا مددکررہے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ وہ طلبہ محنتی اور ذہین ہوں۔ تورناہمارے ضلع بیدر کاایک چھوٹا ساگاؤں ہے جہاں 40ڈاکٹر س ہیں۔ ایک غریب گھرایسا ہے جس میں 5ایم ڈی ڈاکٹر ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے اساتذہ کرام کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ کبھی ٹیچرا یسا نہیں سمجھنا کہ اردو میڈیم کے طلبہ ہیں کیاپڑھیں گے۔ یہاں کے یہ بچے دراصل ملت کو کنڑول کرنے والے بنیں گے ان شاء اللہ۔ اتنا ضرورکیجئے۔ ان طلبہ میں سے ہرایک کو حساب اور لنگویجس میں ٹھیک کردیجئے۔ ساتھ میں والدین کی عزت کرنے سے متعلق تربیت کردیجیے بس۔ بتایاگیاکہ سکندراپور میں ایک بھی مسلمان ڈاکٹر نہیں ہے توڈاکٹر عبدالقدیر نے اعلان کیاکہ ایک بچہ یا بچی جو پڑھنا ترک کر چکے ہیں۔ان کو میرے پاس بھیج دیجئے میں ان شاء اللہ اس کوڈاکٹر بنانے کی بھرپور سعی کروں گا۔ اور ایسا بھی نظم کرتے ہیں کہ ہرگاؤں سے ایک بچے کے لئے کارروائی شروع کرتے ہیں۔ کیوں کہ ہمارادیش ترقی تب کرے گا جب دیہی علاقے ترقی کریں گے۔

بریجس بنانا، ٹاور بنانا ایسی ترقی کو میں نہیں مانتا۔ ہمارے گاؤں میں خوشحالی آجائے۔ ہمارے دیہات کاہر ایک بچہ تعلیم یافتہ کے ساتھ ساتھ تہذیب یافتہ ہوجائے تب ترقی ہوگی۔ براہ کرم حساب اور زبانوں (اردو، انگریزی، کنڑا) میں پرفکیٹ بنادیجئے۔ ہم 99.9%کامیاب ہوسکتے ہیں۔ تجربات کریں گے کوشش کریں گے اِ ن شاء اللہ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر کے ہاتھوں 9طلبہ وطالبات میں نوٹ بکس ان کی آٹوگراف اور ایک سطری نصیحت کے ساتھ تقسیم کی گئی۔ بعدازاں وہ بیدر کے لئے واپس ہوئے۔ بعدازاں باقی پروگرام رہا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جناب حیدرعلی شاکر ای سی او بیدر برائے BEOنے کہاکہ میں ڈی ڈی پی آئی صاحب، بی ای اور بیدر اور محکمہ تعلیمات کی جانب سے تہہ دل سے ممنون رہوں گاکہ یوسف رحیم صاحب کی دعوت پرڈاکٹر عبدالقدیر صاحب یہاں پہنچے۔

سرکاری اسکول کے بچوں کے ساتھ وقت گزارااور ان کے لئے حوصلہ افزاء اعلانات کئے۔ اس تقریب کے لئے صدر معلمہ اسریٰ بیگم،تمام معلمات،اولیائے طلبہ، بی سی اوٹا ورکرس اور طلبہ کامیرے محکمہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتاہوں۔ دیہات کی معزز شخصیت مولانا حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا،ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب ہمارے گاؤں تشریف لائے، اللہ نے ہماری دعا کو قبول کرلیا۔وہ ایک بے انتہامصروف شخصیت ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہاں وقت نکال کر آئے۔ 9طلبہ کو اپنے ہاتھوں سے کاپیاں دیں اور اس میں زندگی کا عمدہ پیغام دیا، ڈاکٹر انجینئر بننے کے لئے گاؤں کے بچے کیاکریں یہ بات بتائی۔

ان شاء اللہ ہمارے گاؤں کے طلبہ ڈاکٹر انجینئر، وکیل، IASآفیسر بنیں گے۔ کاپیاں بہترین تحفہ ہے۔ یوسف رحیم بیدری سردی میں غرباء کو بیڈشیٹ دیتے ہیں۔ سڑکوں پر رہنے والوں کی مدد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں بلائیات سے محفوظ فرمائے اورکامیابیاں عطاکرے۔یاران ِادب، حیدرعلی سر اور تمام کاشکریہ گاؤں والوں کی طرف سے اداکرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ ہرحالت میں ان کی مدد فرمائے۔ ہمارے گاؤں کاخیال رکھنے کی توفیق دے۔ مؤظف صدرمدرس، سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر عبدالسلیم اسد نے اپنے خطاب میں کہا”آج کا دن ہمارے لئے خوشی کانہیں بلکہ ایک ایسادن ہے جس کو ہم نہیں بھول سکتے۔ اس لئے کہ یہاں ایک ایسی ہستی نے آکر ابھی ابھی آپ سے خطاب کرکے گئے ہیں جو طلبہ کو ترقی کی بلندی تک پہنچاتے ہیں۔ عبدالسلیم اسد نے پنسل اور ربر کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ بچے پنسل ہیں اوراستاد ربر ہیں۔

استاد پنسل کی غلطیوں کو ربر کی طرح مٹادیتے ہیں۔ یادرکھیں علم اسلئے حاصل کرنا ہے تاکہ دنیا کی امامت کرسکیں۔صدرمعلمہ اسریٰ بیگم صاحبہ سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول سکندراپورنے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ میں یاران ادب اور یوسف رحیم صاحب کی تہہ دل سے ممنون ومشکور ہوں۔ای سی او حیدرعلی، وظیفہ یاب عبدالسلیم صاحب نے اپنی مصروفیات کے باوجود ہمارے اسکول تشریف لائے۔ یوسف رحیم صاحب اردو کے فروغ کے لئے جو کچھ کررہے ہیں وہ ہمیں قبول ہے۔سرکاری اسکول میں اچھی تعلیم حاصل کرکے زندگی کے تمام شعبہ جات میں اچھا کام کریں گے۔ چھوٹے گاؤں سے ترقی ملتی ہے۔ قدیر سر کے شاہین اسکول اور کالجس میں چھوٹے چھوٹے گاؤں کے ایسے طلبہ جو غریب تھے،انھوں نے محنت کرتے ہوئے خوب ترقی کی ہے۔پیارے طلبہ آپ کو بھی تعلیم سے دلچسپی ہو۔ پڑھنے کی دھن ہو۔ والدین اور اساتذہ کانام روشن کریں۔

ایک اچھے شہری بنیں۔پروگرام کاآغاز طالب علم کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ بعدازاں چند طالبات نے حمد اورنعت پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر، محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب، جناب حیدرعلی ای سی او، عبدالسلیم اسد، ایس ڈی ایم سی صدر جناب واجد شاہ، مسجد کے صدر جناب عبدالستار صاحب اور مولانا حافظ عبدالکریم صاحب کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔گل پاشی کے ذریعہ تمام کااستقبال کیاگیا۔جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے چند طلبہ وطالبات کو اپنی جانب سے پھول پیش کئے اور ان کے درمیان بیٹھ کر تصویر کشی کی۔ طلبہ وطالبات میں نوٹ بکس، توشہ دان، قلم، پنسل، ربر، قلم تراش، پانی پینے کی بوتل، اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے بعد شکریہ پر تقریب اپنے اختتام کوپہنچی۔تقریب کی نظامت آفرین ٹیچر اورمحمدیوسف رحیم بیدری نے کی۔ تقریب میں صدرمعلمہ کے علاوہ مددگار معلمات محترمہ شاہین بیگم، محترمہ سیدہ شاہین سلطانہ،محترمہ آفرین صاحبہ اور چندرکانت سر موجودتھے۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے