پانچ روزہ محافل سیرت خلفاء راشدینؓ وشہادت امام حسینؓ
حیدرآباد 19جون(راست) ایوان فاضل و عاقل،بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآبادمیں بتاریخ 20 جون تا 24جون بروزہفتہ تا چہارشنبہ بوقت۰۱بجے شب”پانچ روزہ محافل سیر ت خلفاء راشدین ؓوشہادت امام حسینؓ “مقرر ہے۔جس کی نگرانی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب کر یں گے۔مولانا غوث محی الدین حسامی،مولانا شیخ طاہر حسامی،مولانا عبد الباقی،مولانا قاضی معزالدین قادری چشتی حسامی،مولانا مفتی ابراہیم حسامی اور مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی سلسلہ وارسیرت خلفاء راشدینؓ فضائل اہل بیت اطہار بیان فرمائیں گے۔وابستگان سلسلہ عالیہ،قادریہ،حسامیہ اور عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردے کا معقول انتظام رہیگا۔