Breaking
جمعرات. جون 4th, 2026

کتاب۔،، کلام حکیم سے قلب منیب تک،، کے بشمول مولانا غیاث احمد رشادی کی دیگر پانچ کتابوں کا اجراء۔

کتاب۔،، کلام حکیم سے قلب منیب تک،، کے بشمول  مولانا غیاث احمد رشادی کی دیگر پانچ کتابوں کا اجراء۔

کتاب۔،، کلام حکیم سے قلب منیب تک،، کے بشمول
مولانا غیاث احمد رشادی کی دیگر پانچ کتابوں کا اجراء۔

حیدرآباد،4جون(ای میل)

مفتی منیب الرحمان قاسمی رفیق شعبہ ء تحقیق و تصحیح رشادی پبلشرز حیدرآباد کی اطلاع کی بموجب آج بتاریخ 3 جون 2026 بمقام دفتر صفا بیت المال حیدرآباد ملک کے معروف مصنف و مفسر قرآن مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی چھ تازہ تصنیفات کا اجراء عمل میں آیا۔اجراء کتب کے لیے رشادی پبلشرز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس طلب کی گئی تھی جس میں پریس میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔واضح ہو کہ مولانا غیاث احمد رشادی گزشتہ 42 سال سے کڑی محنت کے ساتھ تصنیفات و تالیفات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں آپ نے عقائد اسلام، عبادات اسلام، اخلاق نبوی، معاملات، معاشرت، معیشت، قرآنیات، سیرت نبوی کے علاوہ بچوں کے لیے دینی نصاب سے متعلق تقریبا دیڑھ سو کتابیں تصنیف کی ہیں، مولانا کے قلم سے تحریر کردہ تفسیر بنام،، عام فہم درس قرآن،، ملک کے گوشہ گوشہ تک پہنچ چکی ہے، تین ہزار سے زائد مساجد میں یہ تفسیر بعد فجر یا عصر گزشتہ تین سالوں سے پڑھی جارہی ہے اور گزشتہ آٹھ سالوں سے واٹس ایپ کے دیڑھ ہزار گروپس کے ذریعہ روزانہ درس قرآن کی ترسیل کا مبارک سلسلہ جاری ہے جس سے لاکھوں لوگ قرآن کے پیغام کو سمجھ رہے ہیں۔ قرآنیات سے متعلق آج ایک اور ضخیم کتاب،، کلام حکیم سے قلب منیب تک،، کا اجراء بھی عمل میں آیا ۔مولانا نے اس سال ماہ رمضان المبارک کی مسعود ساعتوں میں اس کتاب کی تصنیف انجام دی اس کتاب میں مولانا نے قرآن مجید کے تیس پاروں کا جامع انداز اور جدید اسلوب میں خلاصہ ء قرآن پیش کیا ہے اور ہر پاو پارہ میں اللہ تعالی نے کن کاموں کے کرنے کا حکم دیا اور کن کاموں سے روکا اور کیا کیا وعدے فرمائے اور کیا کیا وعیدیں بیان کی ہے ترتیب وار پیش کیا ہے نیز اس پاو پارہ میں کن اقوام وشخصیات کا ذکر کیا گیا ہے یہ بھی بتلایا ہے۔یہ کتاب نماز تراویح کی ہر چار رکعت پر پڑھی جاسکتی ہے نیز حفظ کرنے والے طلباء ہر پاو پارہ کے حفظ کرلینے کے بعد اسی ترتیب پر سمجھ بھی سکتے ہیں کہ اس پاو پارہ میں رب نے ہمیں کیا پیغام دیا ہے؟ اور عام مسلمسن سپنے گھروں میں روزانہ پاو پارہ کا خلاصہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔آج جن چھ کتابوں کا اجراء عمل میں آیا ان میں دوسری کتاب،، سب کے حقوق سب پر،، ہے جس میں مولانا نے اللہ تعالی کے حقوق، رسول اللہ، صحابہ ء کرام علماء کرام کے حقوق کے علاوہ ماں باپ، رشتہ داروں، پڑوسیوں، مہمانوں، محتاجوں، سائلوں، یتیموں، بیواوں، غلاموں وغیرہ کے حقوق آیات و احادیث کی روشنی میں پیش کی ہیں، ان دو کتابوں کے علاوہ تیسری کتاب،، انبیاء سابقہ اور اقوام سابقہ،، کے نام سے مولاناغیاث احمد رشادی نے تحریر کی ہے جس میں تمام اقوام کا ذکر اور تمام انبیآء سابقہ سے متعلق تفصیلات پیش کی ہیں نیز ایک نئی تصنیف،، بنی اسرائیل کی برائیاں اور موجودہ مسلمانوں کا حال،، کے ذریعہ بتلایا ہے کہ اس وقت عام مسلمانوں میں بنی اسرائیل کی برائیاں کس طرح سرایت کی ہوئی ہیں۔مولانا نے ایک اور کتاب بنام،، وہ ہم میں سے نہیں،، تحریر کی ہے جس میں انہوں نے ان احادیث کا انتخاب کیا ہے جن میں ان بدنصیب افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس امت کا فرد بننے کے لائق نہیں نیز مولانا نے ایک اور مختصر کتابچہ بھی تحریر کیا ہے جو،، تم میں بہترین وہ ہے،، کے نام سے ہے ۔ مولانا نے عامہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کتابوں سے استفادہ کریں گھروں میں افراد خانہ کے ساتھ دینی کتابوں کے پڑھنے پڑھانے کا معمول رکھیں ۔مولانا نے بطور خاص،، کلام حکیم سے قلب منیب تک،، نامی اس کتاب کی اشاعت میں تعاون کی بھی اہل خیر سے اپیل کی ہے تاکہ شعبہ ء حفظ کے طلباء کو بطور تحفہ یا بطور انعام کثیر تعداد میں دیا جاسکے اور مساجد میں بھی یہ کتاب رکھی جاسکے۔ اس پریس کانفرنس میں پریس میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا اور دیگر حاضرین کے روبروان چھ کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے