Breaking

نئی دہلی میں گورنر ڈاکٹر سدھا یادو سے آر روشن بیگ کی ملاقات. کامیاب اور بامقصد میعاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

نئی دہلی میں گورنر ڈاکٹر سدھا یادو سے آر روشن بیگ کی ملاقات. کامیاب اور بامقصد میعاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

نئی دہلی میں گورنر ڈاکٹر سدھا یادو سے آر روشن بیگ کی ملاقات.
کامیاب اور بامقصد میعاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

نئی دہلی30اکٹوبر(ایجنسیز) کرناٹک کے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وزیر آر روشن بیگ نے آج نئی دہلی کے کرناٹک بھون میں ریاست کی نو مقررہ گورنر ڈاکٹر سدھا یادو سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں کرناٹک سے متعلق مختلف اہم امور، ریاست کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور عوام کی امنگوں و ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ریاست کی مجموعی ترقی اور عوامی مفادات سے وابستہ معاملات پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔آر روشن بیگ نے ڈاکٹر سدھا یادو کو کرناٹک کے گورنر کی حیثیت سے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیاب اور بامقصد میعاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے