ہونہار مسلم اسٹوڈنٹس قوم و ملت اور ملک کے مستقبل ہیں۔
اور آپ کواسلام کا Ambassodorبننا چاہئے:منصور علی خان صاحب
تراجم قرآن اور سیرت رسولﷺ کی جتنی ضرورت غیر مسلموں میں ہے
اس سے کہیں زیادہ ضرورت مسلم نوجوانوں میں ہے:سید حامد محسن
بنگلور 4جولائی 10thاور 12th standardکے % 96 سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے 200 مسلم رینک سٹوڈنٹس کو محترم سید محمد بیری صاحب چیئرمین بیریس گروپ اور جناب فیروز عبداللہ صاحب نےاپنی جانب سے ایک شاندار تہنیتی پروگرام منعقد کیا۔ان ہونہار رینک اسٹوڈنٹس میں 65 فیصد لڑکیاں شریک تھیں۔
ان تمامRank students کو تہنیت کے ساتھ ساتھ سید محمد بیری صاحب نے بہترین تقریر کرتے ہوئے تاکیدیں اور نصیحتیں بھی کیں۔اور کہا کہ میںآپ تمام students سے درخواست کرتاہوں کہ آگے کی پڑھائی جاری رکھنے کے لئے ہمارے institutions میں داخلے لے سکتے ہیں اس کے لئے ہم تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ اور جو طلبا استطاعت نہیں رکھتےان کو ہم ضرور مدد فراہم کریں گے۔
اس موقع پرانہوں نے تمام students کوMomentoکے ساتھ ساتھ 5 ہزار روپئے انعام کے طور پرپیش
کیا اور ساتھ میںسیرت صحابہ کرام ؓپر کتاب بھی تحفہ کے طور پر پیش کیا۔الحمدللہ
سلام سنٹر کی جانب سے ناسا کےسائنٹسٹ ڈاکٹر رینک نذیر احمد صاحب کا آسان انگریزی ترجمہ قرآن اور
سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سید حامد محسن کی لکھی ہوئی مایہ ناز کتاب ’’فالومی ‘‘ جو 450صفحات پر مشتمل ہے
تمام 200 مسلم طلبا کو تحفہ کے طور پرپیش کئے گئے۔
جناب سید حامد محسن چئیرمین سلام سنٹرنے جب ان مسلم Rank students سے سوال کیاکہ کیا آپ کے گھر میںقرآن موجود ہے؟ تو تمامstudentsنے ہاتھ اٹھا یا، پھر انہیںسوال کیا کہ کیا آپ کے پاس ترجمہ قرآن اور سیرت رسولﷺ پر کتابیں موجود ہیں؟ توصرف دسstudents نے ہی ہاتھ اٹھا یا۔
اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمRank students کے گھروں میں نہ ترجمہ قرآن موجود ہے اور نہ ہی
حضرت محمدﷺ کی سیرت پاک کی کتابیں اور مطالعہ کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یہ ہےانتہائی افسوس ناک صورت حال ہمارے ہونہارنوجوان بچوں کی ۔
اس کے بعد سید حامد محسن کی اہلیہ شبانہ محسن نے ان Rank students کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ترجمہ قرآن اور ان کتابوں کو اپنے گھر لے جاکرشیلف میں نہ سجائیں بلکہ روزانہ تھوڑا تھوڑا کرکے سمجھ کر پڑھیںاور عمل کریں۔کیوں کہ یہ آپ کی مکمل زندگی کے لئے مکمل Guidance Books ہیں۔
شبانہ محسن کی اس درخواست پر تمام کے تمام طلبا نے وعدہ کیا کہ وہ ضرور بہ ضروران کتابوں کو پڑھیں گے۔ان شا اللہ۔
شبانہ محسن نے کہا تراجم قرآن اور سیرت رسولﷺ کی جتنی ضرورت غیر مسلموں میں ہے اس سے کہیں زیادہ ضرورت مسلم نوجوانوں میں ہے۔اس لئے آپ ہمیں واٹس آپ کریں ہمارا نمبر .ہے 9945177477 .
انگلش ترجمہ قرآن اورسیرت رسولﷺ پر کتاب ’’فالومی ‘‘ہم سے مفت تحفتاًحاصل کریں اور اس کا گہرائی سےمطالعہ کریں۔اسی طرح ہمارے ویب سائٹ salaamcentre.in میںسات زبانوں میں ترجمہ قرآن فالومی ،اسلام اور مسلمانوںکے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے پر کتاب ’’غلط فہمیاں‘‘ اور دین اسلام پر کتاب’’ اسلام آپ کے لئے‘‘ موجود ہیں۔ساری دنیا میں لاکھوں لوگ ان کتابوں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔آپ بھی اپنے آپ
کودینی علوم سے empower کرلیں۔ تاکہ اسلام کے تعلق سے حضرت محمدﷺ کے تعلق سے غلط فہمیاں جو غیر مسلموں میں جو پائی جاتی ہیں اس کا مدلل جواب دے سکیں۔ مزید جانکاری کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل
Salaam Centre India کو سبسکرائب کریں۔ اور جو بھی مسلم لڑکے اور لڑکیاں ان کتابوں کو ہم سے حاصل کئے ہیں ان سے ہم مسلسل روابط رکھیں گے۔انشااللہ
اس موقع پر جناب منصور علی خان صاحب MP اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ
ہونہار مسلم اسٹوڈنٹس قوم و ملت اور ملک کے مستقبل ہیں۔اور آپ کواسلام کا Ambassodorبننا چاہئے۔ آپ جیسے ہونہار اسٹوڈنٹس کی سیاست میں بہت ضرورت ہے اگر آپ آگے نہیں آئیں گے تو سیاسیت اور بھی خراب ہوجائے گی۔آپ کی ضرورت صرف قوم و ملت ہی کو نہیں بلکہ سارے ملک کو ضرورت ہے۔ہمارے educational institutions آپ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
اس موقع پر سید حامد محسن نے اپنی لکھی ہوئی سیرت رسولﷺ پر کتاب ’’فالومی‘‘ جناب منصور علی خان صاحب MPکو پیش کیا۔آخر میں مولانا مقصود عمران صاحب نے طلبا و طالبات کو بہترین نصیحتوں سے نوازا اوردعا بھی فرمائی۔ اور تمام dignitaries نے بھی ہونہار اسٹوڈنٹس کو اور ان کے والدین کو اعلیٰ کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔
فوٹو کیپشن:سید حامد محسن نے اپنی لکھی ہوئی سیرت رسولﷺ پر کتاب ’’فالومی‘‘ جناب منصور علی خان صاحب MPکو پیش کیا۔
2. جناب سید محمد بیری صاحب رینک اسٹو ڈنٹ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے
3. سید حامد محسن اور ان کی اہلیہ شبانہ محسن رینک اسٹوڈنٹ یحییٰ واسق کے ساتھ جو SSLC میں99.2% سے اعلیٰ کامیابی حاصل کی۔