آپ ابھی بھی غلط سائڈ پر ہیں

آپ ابھی بھی غلط سائڈ پر ہیں

آپ ابھی بھی غلط سائڈ پر ہیں

تحریر : توصیف القاسمی (مولنواسی)
مقصود منزل پیراگپور سہارنپور
واٹسپ نمبر 8860931450

امریکہ اور ایران ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں معاہدے کے مندرجات آفیشلی ابھی تک میڈیا کے سامنے نہیں آئے ، مختلف رپورٹس اور اندازوں کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو نظر انداز کر کے ایران کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ۔
ہمارے ملک کی میڈیا میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں ڈی جی بخشی صاحب کے انٹرویوز بہت آتے ہیں اگرچہ ان کی رائے اور ان کا نظریہ وغیرہ غیر سرکاری ہے مگر چونکہ ان کا تعلق فوج سے بھی ہے وہ مصنف بھی ہیں جارح قسم کے دفاعی تجزیہ کار ہیں اور بخشی صاحب بی جے پی سے قریب بھی ہیں تو ان کی رائے کو کافی اہمیت دی جاتی ہے بہت سے لوگ ان کا حوالہ دیتے ہیں ان کے تبصروں پر بحث کرتے ہیں وہی ڈی جی بخشی صاحب آج کل ایران کی حمایت میں اتر آئے ہیں تو اس طرح سے درپردہ کڑیوں کو ملا کر دیکھا جائے تو بی جے پی ان کے ذریعے سے ایران کی ہمدردیاں بٹورنا چاہ رہی ہے مگر یہ سراسر غلط ہے ۔
جی ڈی بخشی صاحب کو اور ان کے تمام نظریاتی حامیوں کو چاہیے تھا کہ وہ بہت پہلے یعنی 23 اکتوبر 2023 کو ہی اسرائیل کو کنڈم کرتے ، حماس کا ساتھ دیتے اس کے بعد جب 28 فروری 2026 کے حملے میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ صاحب کو شہید کیا گیا تو اسی وقت فوراً اس حملے کو کنڈم کرتے ایران کی حمایت میں اترتے مگر یہ سب کچھ نہیں کیا گیا اب معاہدہ بہت قریب ہے ایران نے اپنی طاقت اتحاد اور حوصلے کا ثبوت دیا اور بفضل اللہ میدان جنگ جیت لیا ہے ، اسرائیل ہار چکا گھمنڈ اور ظلم کی شام ہوچکی ، اسرائیل کی طاقت کا محل زمین دوز ہو چکا ہے اب یہ لوگ ( بی جے پی اور آر ایس ایس والے ) ایران کی طرف آرہے ہیں اس کو بولا جاتا ہے تھوک کے چاٹنا اس کو بولا جاتا ہے ، پالا بدل لینا ، اس کو بولا جاتا ہے مفادات کی سیاست کرنا اسی کو کہا جاتا ہے طاقت کو سلام کرنا ۔ ورنہ ساری دنیا جانتی ہے کہ آپ لوگ کس طرف تھے ، آپ کا دل کس کے ساتھ دھڑکتا تھا ، آپ نے کس حق میں احتجاج کیے ہیں ، آپ تو بنجامن نتن یاہو —جوکہ اکیسویں صدی کا ہٹلر ہے — کو رول ماڈل سمجھ بیٹھے تھے تو سن لو تمہارا رول ماڈل ہار چکا اور ساٹھ میں تم بھی۔
جی ڈی بخشی صاحب تم لوگ ابھی بھی غلط سائد پر کھڑے ہو ،تم لوگ ایران کے جیتنے کے بعد ایران پر ہوئے حملے کی اب مذمت کر رہے ہیں وہ بھی سرکاری طور پر نہیں بلکہ پچھلے دروازے سے ، اگر تم لوگ حقیقی معنی میں ایران کے ہمدرد ہیں تو تم کو چاہیے کہ تمام عالمی پلیٹ فارموں پر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہوں ، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کو شہید قرار دیں ، اسرائیل سے تمام فوجی معاہدے کالعدم قرار دیں ایران کے ”ایٹم بم رکھنے کے حق “ کی تائید کریں وغیرہ وغیرہ ۔
بخشی صاحب حکومت کو سمجھائیں کہ اسرائیل کو اب ڈوبتا ہوا ہاتھی سمجھ کر دفاعی معاہدے و خارجہ پالیسیاں بنائے ،اچھی طرح سمجھ لیں اب اسرائیل ختم ہوگا اور جیسے جیسے اسلامک نیٹو کی بات بڑھتی جائے گی اور مسلم ممالک آپس میں دفاعی معاہدے کرتے جائیں گے ویسے ویسے اسرائیل نام کا یہ پاگل ہاتھی اسی قدر تیز رفتار سے ڈوبے گا ۔ ان شاءاللہ

By Maqsood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے