حیدرآباد24جون (راست) ایوان فاضل و عاقل،بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآبادمیں 25جون بروزجمعرات بوقت9بجے شب”جلسہ سیرت خلفاء راشدین وشہادت امام حسینؓ “مقرر ہے۔جس کی نگرانی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب کر یں گے۔جلسہ کا آغاز قاری عبد القیوم شاکر کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت ڈاکٹرطیب پاشاہ قادری،حافظ محی الدین احمد حسامی،حافظ نصیر الدین حسامی،محمد عابد حسامی پیش کریں گے۔ منقبت بشان سیدنا حسین ؓ مصطفی صدیقی حسامی پیش کریں گے۔ اس جلسہ سے مولانا غوث محی الدین حسامی،مولانا شیخ طاہر حسامی،مولانا قاضی معزالدین قادری چشتی حسامی،مولانا مفتی ابراہیم حسامی اور مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی سلسلہ وارسیرت خلفاء راشدینؓ فضائل اہل بیت اطہارؓ بیان فرمائیں گے،نیز اخیرمیں نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔نظامت کے فرائض قاری عبد القیوم شاکر فرمائیں گے۔وابستگان سلسلہ عالیہ،قادریہ،حسامیہ اور عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردے کا معقول انتظام رہیگا۔