Skip to content
سری نگر: وزیر اعلی بننے کے بعد عمر عبداللہ نے وی آئی پی کلچر کو کیا ختم
سری نگر،16اکتوبر (ایجنسیز )
عمرعبداللہ نے بدھ کو مرکزی خطہ جموں و کشمیر کے پہلے وزیراعلی کا حلف لیا۔ نئی ذمہ داری کے ساتھ عمر عبداللہ نے اب اہم فیصلے کئے ہیں،جن میں ایک وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے تعلق سے ہے۔ عمر عبداللہ نے حلف کے بعد ولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نلین پربھات سے بات کی۔ اس بات کا مشورہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران گرین کوریڈور اور ٹریفک کو روکا نہ جائے۔ایکس پراپنی پہلی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد، عمر نے کہا کہ انہوں نے ڈی جی پی سے بات کی ہے کہ جب میں سڑک کے ذریعے کہیں بھی جاؤں تو کوئی گرین کوریڈور یا ٹریفک بند نہیں ہونا چاہیے۔
میں نے اسے ہدایت کی ہے کہ عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جائے، سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ کسی بھی چھڑی لہرانے یا جارحانہ اشاروں کے استعمال سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں سے اسی مثال پر عمل کرنے کو کہہ رہا ہوں۔ ہر چیز میں ہمارا طرز عمل عوام دوست ہونا چاہیے۔ ہم یہاں لوگوں کی خدمت کے لیے آئے ہیں نہ کہ انھیں تکلیف دینے کے لیے نہیں۔قبل ازیں عمر نے کہا تھا کہ جموں سے نائب وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرکے انہوں نے جموں کے لوگوں کو مناسب نمائندگی دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔
جب عمر نے جے اینڈ کے یو ٹی کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، نوشہرہ کے ایم ایل اے سریندر چودھری جنہوں نے جے اینڈ کے بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا کو شکست دی، کو جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی کا حلف دلایا گیا۔ ایم ایل اے دمہل ہانجی پورہ سکینہ ایتو، ایم ایل اے میندھر جاوید رانا، ایم ایل اے رفیع آباد جاوید ڈار اور ایم ایل اے چمب ستیش شرما نے عمر کی قیادت والی کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے بدھ کو کہا کہ ان کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ڈال دی گئی ہے اور یہ کہ دس سال کے خلا کو صرف پانچ سالوں میں پر کرنا مشکل تھا۔
جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، چودھری جنہوں نے بی جے پی جموں و کشمیر کے سربراہ رویندر رینا کو نوشہرہ حلقہ سے شکست دی اور کہاکہ مجھے نائب وزیر اعلیٰ کا قلمدان دیا گیا ہے جو میرے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ میں اپنی ذمہ داری کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔ گزشتہ 10 سالوں کے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے۔ مجھے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کام چیلنجوں سے بھرا ہونے کے باوجود جموں خطے کے لوگوں کی خدمت کروں گا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، این سی کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ نئی کابینہ کا پہلا مرحلہ کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس ہونے دیں، چیزیں واضح ہو جائیں گی۔
Like this:
Like Loading...