Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
china-wants-to-be-a-partner-and-friend-of-the-us-president-xi

چین امریکہ کا شراکت دار اور دوست بننا چاہتا ہے: صدر شی

Posted on 17-10-2024 by Maqsood

چین امریکہ کا شراکت دار اور دوست بننا چاہتا ہے: صدر شی

بیجنگ،17اکتوبر (ایجنسیز )

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ میں کوئی کامیاب شراکت داری دونوں ملکو ں کے لیے یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ ایک دوسرے کے ترقی میں معاون ثابت ہوں نہ کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں۔یو ایس چائنا قومی کمیٹی کی بیجنگ میں منعقدہ سالانہ انعامات کی تقریب کے لیے ایک پیغام میں چینی صدر نے کہاکہ چین امریکہ کا شراکت دار اور دوست بننے کا خواہاں ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا بلکہ دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔

شی نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات دنیا کے ایسے اہم ترین تعلقات میں سے ایک ہیں جو بنی نو ع انسان کے مستقبل اور قسمت پر اثر انداز ہوں گے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان، قومی سلامتی کے امور، تجارتی تنازعوں اور چین کے بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان کے گرد فوجی مشقوں جیسے معاملات پر اختلافات چلتے آرہے ہیں۔دو نوں ملکوں کے تجارتی تعلقات پچھلے ایک سال میں خراب ہوئے ہیں۔

یہ اختلافات ’ای ویز‘ یا بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور جدید سیمی کنڈ کٹرز جیسے معاملات پر ہیں۔شی نے اپنے پیغام میں نوٹ کیا کہ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات سے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور دونوں کے لیے جیت کے اصولوں کے تحت عہدہ برآ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ چین اور امریکہ کی کامیابی دونوں ملکوں کے لیے ایک موقع ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb