Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
29th-season-of-dubai-global-village-kicks-off-with-a-colorful-event

دبئی گلوبل ویلج کے 29 ویں سیزن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

Posted on 17-10-2024 by Maqsood

دبئی گلوبل ویلج کے 29 ویں سیزن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

دبئی،17اکتوبر (الہلال میڈیا)

دبئی گلوبل ولیج کے 29 ویں سیزن کا آغاز بدھ کو رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی پارکوں میں سے ایک ہے اور 90 سے زیادہ ثقافتوں کی میزبانی کرتا ہے۔گلوبل ولیج نے نئے پویلین، اپ گریڈڈ مارکیٹس اور نئے فوڈ کورٹ ایریا کے ساتھ اپنے دروازے کھول دیے۔وام کے مطابق یہ سیزن 11 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ 30 ثقافتی پویلین کے ساتھ یہاں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شاپس ہیں۔ وزیٹرز پرکشش مقامات اور ایڈونچرز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس سیزن میں تین نئے پویلین کھولے جائیں گے۔

ان میں اردن پویلین، عراق پویلین اور سری لنکا اور بنگلہ دیش پویلین شامل ہیں۔ وزیٹرز ان ممالک کی ثقافتوں، روایات اور پکوانوں کے ساتھ منفرد خریداری کے تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔چلڈرن تھیٹر مشہور کارٹون کرداروں کے ساتھ شوز پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ گلوبل ولیج کے داخلی دروازے پر گنبد میں ایک تھری ڈی شو پیش کیا جائے گا۔ہر جمعے اور سنیچر رات 9 بجے گلوبل ولیج میں آتشبازی کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb