Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
darul-uloom-nidwat-ulama-muhammad-amil-zakir-sheikhs-book-palestine-landscape-and-background-published-scholars

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں محمد عامل ذاکر شیخ کی کتاب ” ارض فلسطین منظر اور پس منظر “ کا علماء کے ہاتھوں اجرا

Posted on 18-10-202418-10-2024 by Maqsood

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں محمد عامل ذاکر شیخ کی کتاب ” ارض فلسطین منظر اور پس منظر “ کا علماء کے ہاتھوں اجرا

لکھنوء،18اکٹوبر( پریس نوٹ)

گزشتہ شب بروز بدھ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے کشادہ حیدر حسن ٹونکی ہال میں حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب ندوی (نائب مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء)، حضرت مولانا شیخ نیاز صاحب ندوی (صدر مفتی دارالعلوم ندوۃ العلماء) ،مولانا کمال اختر صاحب ندوی (نائب ناظر عام ندوۃ العلماء)سمیت دیگر علماء نے محمد عامل ذاکر شیخ (متعلم عالیہ رابعہ شریعہ کی کتاب بنام ”ارض فلسطین منظر اور پس منظر “کا اجرا فرمایا ۔ اس نشست کی نظامت مولانا خالد باندوی ندوی صاحب نرالے انداز میں انجام دے رہے تھے، انہوں نے کتاب کا مختصر تعارف ملحقہ مدارس سے دو روزہ تربیتی پروگرام میں دارالعلوم ندوۃ العلماء تشریف لائے ہوئے مہمانوں اور اساتذۂ ندوہ کے سامنےکرایا۔

اس موقع پر احقر (راقم)حضرت مولانا سید بلال عبد الحئ صاحب حسنی ندوی (ناظم ندوۃ العلماء)کا مشکور ہے کہ حضرت نے وسیع ہال میں علماء کے مابین اجرا کی اجازت دے کر حوصلہ افزائی فرمائی ،اور مولانا سلمان‌نسیم ندوی ، مولانا ڈاکٹر وثیق ندوی ، مولانا نفیس خاں ندوی ، مولانا اعظم شرقی ندوی صاحبان کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ حضرات نے خوب تعاون کیا ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb