Skip to content
برکس کانفرنس: پی ایم مودی شرکت کی غرض سے روس جائیں گے
نئی دہلی، 18اکتوبر (ایجنسی )
پی ایم مودی برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے روس جائیں گے۔ وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کازان میں منعقد ہونے والی 16ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، پی ایم مودی 22-23 اکتوبر 2024 تک روس کے دورے پر ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم کی کازان میں اپنے ہم منصبوں اور برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کا موضوع مساوات عالمی ترقی اور سلامتی کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔یہ پلیٹ فارم رہنماؤں کو اہم عالمی مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ، وزارت نے کہاکہ یہ سربراہی اجلاس برکس کی طرف سے شروع کیے گئے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور مستقبل میں تعاون کے لیے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گا۔
Like this:
Like Loading...