Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
ceasefire-in-gaza-and-lebanon-will-be-difficult-president-joe-biden

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی مشکل کام ہو گا: صدر جو بائیڈن

Posted on 19-10-2024 by Maqsood

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی مشکل کام ہو گا: صدر جو بائیڈن

واشنگٹن، 19اکتوبر (ایجنسیز )

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران سے اس طرح سے نمٹنے کا موقع ہے کہ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں ان کے تنازعہ کو کچھ دیر کے لیے ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز جرمنی کے دورے کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدرنے کہا ‘انہیں اس بات کی سمجھ ہے کہ اسرائیل ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا۔ تاہم انہوں نے اس منصوبے کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کا جواب دینے کا اسرائیل نے اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم بیس دن کے قریب گذر گئے ہیں اسرائیل کا اعلان تمام تر اتحادیوں کی مدد کے باجود ابھی معرض التوا میں ہے۔ تاہم خطے میں اسرائیل کی جنگ غزہ سے آگے پھیل جانے کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

اس پس منظر میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں ایک موقع ہے۔ میرے ساتھی بھی اس پر متفق ہیں کہ ہم اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طریقے سے نمٹ سکتے ہیں جس سے کچھ دیر کے لیے تنازع ختم ہو جائے۔ اس طرح تنازعہ ختم ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں وقت کو آگے پیچھے کر کے تنازعہ رک سکتا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb