Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
khursheed-sahil-kept-the-candle-of-literature-lit-in-saran-muhammad-kausar

خورشید ساحل نے سارن میں ادب کی شمع روشن رکھی:محمدکوثر

Posted on 19-10-202419-10-2024 by Maqsood

خورشیدساحل نے سارن میں ادب کی شمع روشن رکھی:محمدکوثر

معروف شاعرکے انتقال پرعطاایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کااظہارتعزیت

نئی دہلی19اکتوبر(پریس ریلیز)

 

سارن،چھپرہ، بہارکے معروف شاعرخورشیدساحل اپنے علاقے میں معروف شخصیت کے حامل تھے،انہوں نے ادبی دنیامیں اپنی شناخت قائم کرلی تھی۔وہ سنجیدہ اور مقبول شاعرتھے۔ان کے انتقال سے بہارنے اپنی ایک ادبی شخصیت کوکھودیاہے۔وہ کل ہندسطح کے مشاعرے میں بھی کلام سناتے تھے اورپسندکیے جاتے تھے۔ خوب صورت لب ولہجہ کے مالک تھے۔انہوں نے چھپرہ،سارن میں ادب کی شمع روشن رکھی۔وہ مختلف ادبی محفل سجاتے رہتے۔ان خیالات کااظہارعطاایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری محمدکوثرنے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔

 

محمدکوثرنے اپنے بیان میں یہ بھی کہاکہ مولانا مظہرالحق کے یوم پیدائش پرمنعقدآل انڈیا مشاعرہ کے کوآرڈینٹررہے۔۔وہ اپنے علاقے کے ادبی وعلمی حلقوں میں مقبول تھے۔ان کی سحرانگیزآوازسامعین پرسحرطاری کردیتی تھی۔جناب خورشیدساحل سے میری ملاقات ہوئی ہے۔وہ جتنے سلجھے ہوئے شاعرتھے،ذاتی زندگی میں بھی اتنے ہی سنجیدہ اورباوقارتھے۔ان کی ملاقات نے مجھے کافی متاثرکیا۔ان کے احباب کادائرہ وسیع ہے۔ان کے انتقال پر مختلف حلقوں نے تعزیت کااظہارکیاہے۔ساحل صاحب عرصہ سے بیمارتھے اورزیرعلاج تھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اورتین بیٹیاں اورنواسے نواسیاں ہیں۔ محمد کوثرنے کہاکہ ہم اس موقع پران کے اہل خانہ کوتعزیت پیش کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ ساحل صاحب کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb