Skip to content
یکساں سول کوڈ: اولاد کی جائیداد کے والدین بھی وارث ہوں گے
دہرادون، 19اکتوبر ( ایجنسیز)
یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے بعد عام لوگوں کی جانشینی سے متعلق ایک اور بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ بچے کی موت کے بعد والدین کو بھی اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد میں حصہ ملے گا، ورنہ موجودہ قانون وراثت کے تحت شوہر کی موت کے بعد بیوی کو بینک بیلنس، جائیداد وغیرہ مل جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے والدین بے حال ہو گئے ہیں۔ یہ اختلاف یو سی سی کے آنے سے ختم ہو جائے گا۔یو سی سی کے قوانین کا مسودہ جمعہ کو انگریزی زبان میں حکومت کو پیش کر دیا گیا ہے، جسے ترجمے کے ساتھ تکنیکی جائزہ کے لیے محکمہ قانون و انصاف کو بھیجا جائے گا۔
اس کے بعد حکومت کابینہ کا اجلاس منعقد کر کے اس کے موثر نفاذ کے لیے تیاریوں اور تاریخ کا اعلان کر سکتی ہے۔ یہ مسودہ دو جلدوں اور چار حصوں میں ہے۔ ایک جلد میں 200 اور دوسرے میں 410 صفحات ہیں۔ ان میں شادی اور طلاق کی رجسٹریشن، لیو ان ری لیشن شپ، پیدائش اور موت کے اندراج اور جانشینی سے متعلق ضابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ قاعدہ خود یہ واضح کرے گا کہ اگر شادی، طلاق، لیو ان ریلیشن شپ، پیدائش-موت کی رجسٹریشن نہیں کی جاتی ہے تو کیا کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس کا عمل کیا ہوگا؟ کتنی سزا ہو سکتی ہے؟
ان قوانین کے تحت یو سی سی کے نفاذ کے بعد ان تمام شوہروں اور بیویوں کو جنہوں نے قانون کے نفاذ سے قبل شادی کی تھی، انہیں اپنی شادی کو رجسٹر کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا۔چھ ماہ گزر جانے کے بعد یو سی سی کے نفاذ کے بعد شادی کرنے والے جوڑوں کو تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ وراثت کے قانون کے تحت بچے کی جائیداد میں والدین کو حصہ دینے جیسی بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
Like this:
Like Loading...