Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
2-crore-bulletproof-car-ordered-from-dubai-for-superstar-salman-khan

سپراسٹار سلمان خان کیلئے دبئی سے منگائی گئی 2 کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی

Posted on 19-10-202419-10-2024 by Maqsood

سپراسٹار سلمان خان کیلئے دبئی سے منگائی گئی 2 کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی

ممبئی، 19اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا)

بالی ووڈ تناو میں ہے،بابا صدیقی کی موت کے بعد اب سلمان خان پر منڈلاتا خطرہ بڑھ گیا ہے۔سپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔بالی ووڈ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کی ہے۔

گزشتہ ایک برس سے سلمان خان کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن این سی پی کے سابق رکن پارلیمنٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیںسلمان خان نے اپنے بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

سلمان خان نے اضافی حفاظتی اقدامات کے ساتھ شو ’بگ باس‘ کے 18ویں سیزن کی شوٹنگ شروع کردی۔سپر اسٹار اداکار نے 60 سکیورٹی گارڈز اور کسی بھی باہری فرد کی غیر موجودگی میں بگ باس سیزن 18 کی ایک قسط کی شوٹنگ کی سلمان خان کو گزشتہ کئی برس سے دھمکیوں کا سامنا ہے ،لیکن اس میں 66 سالہ بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے ممبئی میں قتل کے بعد شدت آئی ہے، جس کے پیش نظر اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار ان دھمکیوں کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، کچھ دن کے وقفے کے بعد وہ ایک بار پھر کام پر واپس آگئے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb