Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Muslims pay special attention to the education of their children

مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں:علماء اہلسنت اترولہ

Posted on 20-10-2024 by Maqsood

مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں:علماء اہلسنت اترولہ
اترولہ میں مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا یونٹ ضلع بلرامپور نے "علماء میٹ”کا انعقاد کیا

 

اترولہ،20اکٹوبر(شان سدھارتھ )

 

اترولہ میں ملک کی طلباء تنظیم مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا یونٹ ضلع بلرامپور کے بینر تلے یک روزہ "علماء میٹ”کا انعقاد کیا گیا تھا ۔جس میں علماء کرام ائمہ کرام نے ملک کے موجودہ در پیش مسائل ،تعلیم، تجارت، نوجوانوں کے مستقبل اور ان کی ذہن سازی”جیسے اہم مثبت نتائج موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر لکھنئو سے تشریف لائے عظیم مہمان ذی وقار علامہ مولانا ابو اشرف ذیشان نگراں ایم ایس او اترپردیش نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے تعلیمی ارتقا کے لئے ضروری ہے کہ ان کی نئی نسل کو حصولِ علم کے زیادہ سے زیادہ مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

پورے ملک میں مکاتب وکالج کا جال بچھا دیا جائے صوبائی سطح پر پرائمری تعلیم کے لیے جو کوششیں ہو رہی ہیں ان کو تقویت پہنچائی جائے۔ آبادی کے تناسب سے جہاں جہاں اسکولوں کی کمی ہو وہاں ذمے داروں سے مل کر انہیں قائم کروانے کی کوشش کی جائے۔ اس کے علاوہ ہر سال داخلوں کے مواقع پر ’اسکول چلو‘ کی مہم منائی جائے۔ جو مسلمان محض غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کا داخلہ اسکولوں میں نہیں کروا پاتے ہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ مسلمان بچوں میں ’ڈراپ آؤٹ‘ کا تناسب بہت زیادہ ہے۔

ان کی بڑی تعداد ابتدائی تعلیم تو حاصل کر لیتی ہے لیکن معاشی مشکلات کی وجہ سے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ اسکالر شپ کا بڑے پیمانے کا نظم کریں۔ اسی صورت میں مسلم بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

خلیفہ طاہرملت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی صدر ایم ایس او یونٹ ضلع گونڈہ نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انسانی زندگی میں تعلیم کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ تعلیم انسان کو عزت و وقار بخشتی ہے۔ اسے تہذیب یافتہ بناتی ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے پر اسے آمادہ کرتی ہے۔ تمدن کے فروغ میں معاون بنتی ہے۔ تعلیم ہر انسان کے لیے انفرادی طور پر مفید ہے اور اجتماعی طور پر بھی وہ انسانی گروہوں کو شناخت اور اعتبار عطا کرتی ہے۔ جو انسانی گروہ تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں وہ تمام تر دنیاوی فوائد سے خود کو محروم کر لیتے ہیں اور دوسروں کا بھی بھلا کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہتے۔

ان کے علاوہ علامہ محمد قمرانجم قادری فیضی سوشل میڈیا انچارج ایم ایس او اترپردیش، علامہ لعل محمد خان فیضی نائب صدر ایم ایس او یونٹ بلرامپور، علامہ مولانا محمد اختر رضا قادری جامعی خطیب وامام جامع مسجد اترولہ، علامہ اعجاز رضا حشمتی ناظم شعبہ نشرو اشاعت جامعہ علی حسن اترولہ، علامہ مولانا محفوظ عالم نوری، علامہ مولانا عبدالمعبود واحدی گونڈہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام ائمہ کرام تشریف فرما تھے ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb