Skip to content
شہر آمبور میں گستاخ رسول کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
عوام الناس اور جماعتوں نے ملی اتحاد کا ثبوت دیا
آمبور20اکٹوبر( پریس نوٹ)
ہیچ بی حسن احمد آمبوری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو نے پریس کو بتایا کہ حال ہی میں، ہم سب کے آقا جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون کے خلاف آج بروز اتوار20؍ اکٹوبر2024ء۳ بجے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کرکے اپنا احتجاج درج کرایا
اور ہمارے وطن عزیز میں سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کے الزام میں نرسنگھ آنند اور رام گیری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئےآمبور پولیس اسٹیشن میں اہل سنت والجماعت کی سرپرستی میں جمعیت علماء آمبور اور دیگر سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں نے پیٹیشن داخل کی ۔اس سلسلہ میں تمام جماعتوں نے جو مشترکہ طور پر شریک رہے اور اپنے ملی اتحاد کا ثبوت دیاجو قابل تحسین ہے۔
Like this:
Like Loading...