Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
controversy-in-mva-uddhav-thackeray-camp-makes-its-stand-clear-on-seat-allocation-1

ایم وی اے میں تنازعہ: نشستوں کی تقسیم کو لے کر ادھو ٹھاکرے خیمہ نے اپنا واضح موقف

Posted on 21-10-2024 by Maqsood

ایم وی اے میں تنازعہ:
نشستوں کی تقسیم کو لے کر ادھو ٹھاکرے خیمہ نے اپنا واضح موقف

ممبئی ، 21کتوبر (ایجنسیز)

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کو لے کر مہاویکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ ایم وی اے کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کو ایک دو دن میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ادھر شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے خیمہ کا بیان سامنے آیا ہے۔شیوسینا اور یو بی ٹی کے سینئر لیڈروں نے مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹ شیئرنگ تنازعہ پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے رام ٹیک اور امراوتی لوک سبھا سیٹیں کانگریس کو دیں، ہم نے کانگریس کو چھ بار جیتنے والی سیٹیں دیں۔

اب ہمیں ودربھ میں کم از کم تین سیٹوں کی ضرورت ہے جو کانگریس دینے کو تیار نہیں ہے۔ ہم اپنے دعووں پر قائم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ کل تمام تنازعات حل ہو جائیں گے اور ہمیں ودربھ میں سیٹیں بھی مل جائیں گی۔ایم وی اے ذرائع نے بتایا کہ اتفاق رائے ہونے کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر ایک یا دو دن میں معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس لیڈر نسیم خان، شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت، انیل پراب اور این سی پی (ایس پی) کے انیل دیشمکھ نے ممبئی کے وائی بی چوان سینٹر میں شرد پوار سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر کے سینئر کانگریس لیڈر مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ایم وی اے کے اتحادیوں کے درمیان بات چیت 10 سے 12 سیٹوں پر مرکوز ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کون سی پارٹی بہتر امیدوار دے سکتی ہے۔نسیم خان نے کہا کہ بقیہ 10 فیصد نشستوں پر اتفاق رائے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ،چونکہ شرد پوار ایم وی اے کے سینئر لیڈر ہیں، ہم نے ان سے ملاقات کی اور بات کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb