Skip to content
ہندوستان اور چین کے درمیان گشت پر معاہدہ: خارجہ سکریٹری
نئی دہلی، 21کتوبر (ایجنسیز)
بھارت اور چین کے درمیان ایل اے سی کو لے کر جاری تنازع میں ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے اعلان کیا کہ ہندوستان اور چین دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان حالیہ بات چیت کے بعد لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ گشت کے انتظامات پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ایل اے سی پر گشت کے معاہدے پر، خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہاکہ ،گزشتہ کئی ہفتوں سے ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں، ہندوستان-چین سرحد علاقہ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ گشت کے انتظامات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور یہ 2020 میں ان علاقوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ زیر بحث مسائل پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس پیشرفت کے ساتھ، یہ توقع کی جا رہی ہے کہ فوجی آخر کار سرحد سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔سکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی اور چینی مذاکرات کار سرحد پر باقی ماندہ مسائل کے حل کے لیے گزشتہ چند ہفتوں سے رابطے میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ ڈیپسانگ اور ڈیمچوک کے علاقوں میں گشت کے انتظامات سے متعلق ہے۔
مشرقی لداخ کی سرحد پر 2020 میں ہونے والی جھڑپ کے بعد سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جس کے نتیجے میں 20 ہندوستانی فوجی اور چینی فوجیوں کی ایک نامعلوم تعداد کی شہادت ہوئی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر کزان جا رہے ہیں۔ ان کے طے شدہ دورے سے صرف ایک دن قبل، اس اقدام کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سربراہی اجلاس کے دوران پی ایم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو سکتی ہے۔ تاہم، کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Like this:
Like Loading...