Skip to content
انجمن ترقی اردو و عربی دکشن کنڑا و اڈپی کی جانب سے انٹر اسکول اردو مباحثہ ٹرافی و تقریب تقسیم انعامات
منگلور ،21اکٹوبر ( پریس ریلیز)
اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے وقف انجمن ترقی اردو و عربی دکشن کنڑا و اڈپی کی جانب سے، 20 اکتوبر 2024: دکشن کنڑ اور اُڈپی اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کے درمیان بدریا کالج کیمپس میں ایک مباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب نے بدریہ صد سالہ سال (1924–2024) منایا اور بدریہ صد سالہ اردو مباحثہ پروگرام کا انعقاد کیا اور اردو مباحثہ ٹرافی متعارف کروایا۔ مباحثہ مقابلہ صبح کے سیشن میں ہوا، اس کے بعد شام کو ٹرافی دینے کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر پی سی حاشر ، پیسی گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور بدریہ انسٹی ٹیوشن کے کرسپانڈنٹ نے اپنی شرکت سے نوازا۔ جناب عابد اللہ اطہر شیموگاوی، ریٹائرڈ پرنسپل اور اردو ترقی ہند کے ریاستی سکریٹری، بنگلور نے کلید ی خطاب کیا۔
تقریب کے مرکزی شخصیت مسٹر ایچ ایم افروز اسدی، منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن انشورنس ایل ایل سی، دبئی تقریب میں شامل رہے۔ تقریب کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے این آر آئی کاروباری شخصیت جناب ممتاز حسین نے کی۔
دونوں نشستوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی پی سی حاشر نے اس بات پر زور دیا کہ مباحثے اور تعلیمی سرگرمیاں جیسے مقابلے طلباء کی فکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہیں اور ان کے لیے مستقبل میں ملک کے قانون ساز بننے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں اس لیے ایسے مباحثے اور تعلیمی مقابلوں کا انعقاد صحت مند جمہوریت میں اچھا ہے۔ کلیدی اسپیکر جناب عابد اللہ اطہر نے مادری زبان میں ابتدائی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک جیسے جاپان، چین، امریکہ، جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور کوریا اپنی آبائی زبان میں تعلیم فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کیا کرتے ہوئے کہا کہ کسی زبان کو سیکھنا اسے سمجھنے سے مختلف ہے ، اور کسی کی مادری زبان میں مطالعہ انگریزی جسی غیر ملکی زبانوں میں سیکھنے کے مقابلے میںمضامین کی بہتر فہم کو فروغ دیتا ہے۔
بدریہ انسٹی ٹیوشن کے سابق طالب علم جناب ممتاز حسین نے اس ادارے کی مختصر تاریخ بتائی، جس کی بنیاد 1924 میں مرحوم سی محمود نے المدرستہ البدریہ کے طور پر رکھی تھی، ابتدائی طور پر بندر اور کدرولی میں مقامی بچوں کو مذہبی تعلیم دی جاتی تھی۔ بدریہ اور اردو زبان کا رشتہ گہرا ہے۔ یہ 1947 کے بعد سے غیر منقسم جنوبی کنڑ اور اڈپی اضلاع میں اردو کی تعلیم دینے والا پہلا اسکول تھا۔ سی محمود کے انتقال کے بعد، مختلف صدور نے تنظیم کی قیاد ت کی ، مرحوم تمبے احمد حاجی نے 1975صے2020تک سب سے طویل عرصے خدمات انجام دیں۔ جناب حسین نے کہا کہ ماضی میں طلبہ کو ادارے کے اندر صرف اردو بولنے کی اجازت تھی اور دوسری زبانیں استعمال کرنے پر سزا کا سامناکرنا پڑتا تھا۔
مباحثہ مقابلہ کے سلسلے میں، جنوبی کنڑ ضلع کے سات اعلیٰ پرائمری اسکولوں نے جونیئر سطح پر حصہ لیا۔ ہائر پرائمری اسکول کندت پلی کے محمد غوث نے پہلا مقام حاصل کیا، جب کہ گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول، کاول کٹے (بنٹوال تعلقہ) کی رفاح اور فاطمہ سوزانہ نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔
سینئر سطح پر، جنوبی کنڑ اور اڈپی اضلاع کے پانچ ہائی اسکولوں نے حصہ لیا۔ توحید انگلش میڈیم ہائی اسکول، گنگولی، اڈوپی ضلع کے عبدالباری اور عبدالرحمن کو پہلے اور دوسرے مقام سے نوازا گیا، جبکہ سید مدنی اردو ہائی اسکول، اُلال تعلق، ڈی کے کی خدیجۃ الفرزانہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
جونیئر سطح کے لیے بدریا صد سالہ چمپئن شپ ٹرافی گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول، کاول کٹے (بنٹوال تعلق) کو دی گئی، اور سینئر ٹرافی توحید انگلش میڈیم ہائی اسکول، گنگولی، اڈپی ضلع کو دی گئی۔مباحثہ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام 20 جونیئر اور سینئر لیول کے طلباء کو کنسولیشن سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
دسویں جماعت کے پانچ طلباء؛ محمد معراج خان، فوزیہ بانو، مولانا محمد عزیم، صبیہ ناز اور عائشہ روحا جو کہ کرناٹک ریاستی بورڈ کے امتحانات کے تحت24۔2023- میں ختم ہونے والے پبلک امتحان میں اپنے اپنے اسکولوں میں اردو زبان میں ٹاپر تھے۔ان کو اعزاز سے نواز ا گیا۔
قبل ازیں تمام مہمانوں کا استقبال انجمن کے سیکرٹری ماسٹر محمد حنیف نے کیا۔ صدر جناب اے ایس مدنی نے تنظیم کے مقاصد اور مستقبل کی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے۔ لاجسٹک سپورٹ اسسٹنٹ سیکرٹری انجینئر خلیل نے فراہم کی۔ انجمن کے سرگرم رکن جناب رحمت اللہ کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ پورے پروگرام کی میزبانی بدریہ کے سابق طالب علم اور بین الاقوامی میزبان ساحل ظاہر نے کی ۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...