Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
increase-in-the-number-of-muslim-candidates-in-us-elections

امریکی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تعداد میں اضافہ

Posted on 22-10-2024 by Maqsood

امریکی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تعداد میں اضافہ

نیویارک،22کتوبر (ایجنسیز )

امریکی ریاست نیو جرسی کا دیہی علاقہ ٹی نیک، اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے اس منظر نامے کی جھلک پیش کر رہا ہے جس کا رجحان پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔تقریباً اکیالیس ہزار نفوس پر مشتمل ٹاؤن ٹی نیک میں دو مسلمان خواتین مقامی عہدوں کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ٹی نیک کی رہائشیوں کی خاصی تعداد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔امریکہ میں اس سال کے الیکشن میں سینکڑوں مسلم امیدوار وفاقی، ریاستی اور مقامی سطحوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ماضی میں ایک مسلمان ٹی نیک کے میئر رہے چکے ہیں لیکن ابھی تک سٹی کونسل میں منتخب نہیں ہوئی۔سینتالیس سالہ ریشم خان نے کہا کہ الیکشن میں شرکت ان کے لیے مسلم ہونے کی حیثیت سے بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ایک اور مسلم خاتون نادیہ حسین، جو کہ ٹرینی ڈاڈئین ہائی سکول میں ٹیچر ہیں، ٹی نیک کے مقامی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ علاقے میں کسی اسکول بورڈ میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ریشم خان اور نادیہ حسین دونوں حجاب پہنتی ہیں۔

وہ مسلمان امیدواروں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد میں شامل ہیں جو اس نئے رجحان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ امریکہ کی دوسری کمیونیٹیز میں بھی یہی رجحان نظر آر ہا ہے۔ نادیہ حسین نے کہا، ایک کہاوت ہے کہ اگر آپ کھانے کی میز پر موجود نہیں ہیں تو پھر آپ مینیو پر ہوں گے، لہذا شمولیت بہت ضروری ہے۔امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ ہے جو کثیرالقومی ہے یعنی یہ مسلمان دنیا کے مختلف حصوں سے امریکہ آئے ہیں۔ اگرچہ ان میں اکثریت ڈیموکریٹک پارٹی کے حق میں ووٹ دیتی ہے، تاہم حالیہ انتخابات میں بہت سے لوگ ری پلیکن پارٹی کی طرف بھی مائل ہوئے ہیں۔

ماضی میں خال خال ہی کوئی مسلمان منتخب عہدوں پر نظر آتاتھا لیکن حالیہ سالوں میں ان کی نمائندگی عام ہوتی دکھائی دی ہے۔مسلمانوں کی سیاست میں زیادہ بڑ ے پیمانے پر شرکت کے پیچھے کئی عوامل کار فرما ہیں جن میں اسلامو فوبیا کے متعلق تشویش اور سیاست میں نمائندگی شامل ہیں۔مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں سیاسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر نورا صدیق کہتی ہیں کہ مسلمان ووٹروں کے ساتھ ساتھ مسلمان امیدواروں کی بھی زیادہ سے زیادہ میں شرکت کا رجحان ہے۔

بعض ماہرین کے مطابق مسلمانوں کی سیاست میں زیادہ شرکت کا آغاز 2018 سے ہوا جب الہان عمر اور رشیدہ طلیب امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی مسلمان نمائندہ بن گئیں۔امریکی مسلمانوں کی تنظیم کیئر ایکشن کے ایگزیکیٹو ڈئریکٹر باسم الکارا کہتے ہیں ہر الیکشن دور میں انتخاب میں حصہ لینے والے مسلمان امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb