Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
pilgrims-continued-to-circumambulate-in-masjid-al-haram-even-during-the-rain-pilgrims-continued-to-pray

مسجد الحرام میں حجاج بارش کے دوران بھی طواف جاری،حجاج دعائیں مانگتے رہے

Posted on 18-06-2024 by Maqsood

مسجد الحرام میں حجاج بارش کے دوران بھی طواف جاری،حجاج دعائیں مانگتے رہے

ریاض،18جون ( آئی این ایس انڈیا )

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ایام تشریق کے پہلے دن پیر کو حجاج بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ حجاج دعائیں مانگتے رہے۔یاد رہے کہ مسجد الحرام کے مرکزی علاقے میں سایہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ، عرفات میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور منی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے حج مقامات پر درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb