Skip to content
روس کے ساتھ دیرینہ رشتے کے بیان کیلئے کسی زبان کی ضرورت نہیں : پی ایم مودی
روس؍نئی دہلی ،22کتوبر (ایجنسیز)
پی ایم مودی دو روزہ دورے پر روس کے شہر کازان پہنچ گئے ہیں، جہاں پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔ پی ایم مودی کازان میں ہی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ پی ایم مودی چار ماہ میں دوسری بار روس گئے ہیں۔ پی ایم مودی آج شام دو طرفہ بات چیت میں بھی حصہ لیں گے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ تاہم اس ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ اس سے قبل کازان میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ان کے استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگ بھی بڑی تعداد میں پہنچے۔ یہ برکس سربراہی اجلاس روس یوکرین جنگ کے درمیان ہو رہا ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کے روس پہنچنے کے ساتھ ہی ملاقات کا دور بھی شروع ہوچکا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگئی ہے۔ روسی صدر نے پی ایم مودی کا والہانہ استقبال کیا ہے،ابتدائی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤ ں نے دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کی ہے جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی مفادات کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
Like this:
Like Loading...