Skip to content
ترکی کے دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا حملہ، 3 افراد ہلاک.
پانچ زخمیوں سمیت دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ترکیہ،23؍اکٹوبر( ایجنسیز)
ترکی کے دارالحکومت میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں کئی لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع دفاعی اور فضائی کمپنی ‘ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز’ کے ہیڈ کوارٹر پر ہوا۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز ملک کا مقامی لڑاکا طیارہ KAAN تیار کرتی ہے۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔ اس کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس دہشت گردانہ حملے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں کچھ دہشت گردوں کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس حملے میں کتنے لوگ مارے گئے اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملے کے بعد ایمرجنسی سروسز کو ڈیفنس اور ایرو اسپیس کمپنی کے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Like this:
Like Loading...