Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
telugu-desam-party-supports-all-legitimate-demands-of-muslims

تیلگو دیشم پارٹی مسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حامی. آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی یقین دہانی

Posted on 24-10-202424-10-2024 by Maqsood

تیلگو دیشم پارٹی مسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حامی.
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی یقین دہانی

نئی دہلی،24اکتوبر 2024:

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔ وفد کی قیادت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کی اور ان کے ساتھ اراکین بورڈ مولانا محمد ابوطالب رحمانی، جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خاں صاحب کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی اہم دینی و ملی شخصیات اور تیلگو دیشم پارٹی کے بعض مسلم وزرا اورایم ایل اے بھی شامل تھے۔

جنرل سکریٹری بورڈ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ آپ ہی کی ہدایت پر اور آپ ہی کے ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں سے یہ بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو سونپا گیا۔ اب تک حکومت کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ اہم بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ گروہوں (Stakeholder) سے مشورہ کر تی تھی۔ اس سے قبل جتنی بار بھی وقف سے متعلق کو ئی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لایا گیا، مسلمانوں کی معتبر جماعتوں اور مقتدر دینی و ملی شخصیات سے مشورہ ضرور کیا گیا۔ لیکن اس بار پہلی مرتبہ بغیر کسی مشورہ کہ ایسی ترمیمات تجویز کی گئیں جو وقف کی منشاء اور موقف اور وقف کے پورے تصور اور اس کی حیثیت کو بری طرح متأثر کر دیتی ہیں اور وقف املاک پر قبضوں کا راستہ ہموار کر تی ہیں۔

جنرل سکریٹری بورڈ نے وقف ترمیمی بل پر مسلمانوں کے اہم اعتراضات پر مشتمل 10صفحات کی ایک یاداشت بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کی، جس میں بل کی تمام متنازعہ ترمیمات اور اس پر مسلمانوں کے موقف کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے گزارش کہ کی ان کی پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی ایک اہم حلیف جماعت بھی ہے۔ لہذا وہ کسی بھی صورت میں اس بل کی حمایت نہ کریں۔ مسلمانوں نے کثیر تعداد میں ای میل بھیج کر اور مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت مسلمانوں کے تمام اہم دینی و ملی جماعتوں نے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے بالمشافہ مل کر اپنا موقف زبانی و تحریری دونوں طور پر کمیٹی کے سامنے رکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے وفد کو یقین دلا یا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی رہی ہے۔ آپ کے میمورنڈم کو ہم غور سے پڑھیں گے اور اس پر اپنی منصفانہ رائے مرکزی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک چلی۔ شرکائے وفد میں سے کئی افراد نے بھی اپنی آراء وزیر اعلی کے سامنے رکھیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb