Skip to content
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نامعلوم شر انگیز افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی
نئی دہلی، 24اکتوبر (ایجنسیز)
ادارے کے گنگاجمنی کردار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیمپس میں دیوالی تہوار کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے لیے نامعلوم بدمعاش اور شرانگیز افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ مورخہ بائیس اکتوبر کو جامعہ کے طلبا کی جانب سے منعقدہ دیوالی کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے لیے چند نامعلوم افراد کیمپس میں گھس آئے تھے۔جامعہ کے طلبا نے دیوالی کی تقریبات کو منانے کے لیے رنگولی بنائی تھی اور دیپ جلائے تھے۔اور تمام برادریوں اور مذہب کے ماننے والے طلبا اس تہوار روایتی جوش اور خوشی کے ساتھ منارہے تھے لیکن کیمپس میں بھائی چارے اور امن وسکون کے ماحول کو خراب کرنے کے لیے بیرونی عناصرنے بے جا نعرے بازی شروع کردی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ جو جلد ہی ایک سو چارواں یوم تاسیس منانے والی ہے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک(این آئی آر ایف) کے مطابق ملک کی تین سرکردہ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور نیشنل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈیشن کونسل(ناک) کا اعلی ترین گریڈ یعنی اے پلس پلس بھی اسے حاصل ہے۔ادارہ جو صرف تدریس و تحقیق ہی نہیں بلکہ ملک کی امتزاجی تہذیب اور اس کے قیام کے فروغ کے لیے بھی کوشاں رہتا ہے اس کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے کچھ لوگوں کی طرف کی جانے والی کوششوں اور سازشوں کو انتظامیہ نے انتہائی سنجیدگی سے لیاہے۔یونیورسٹی نے پولس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے تمام نامعلوم افراد اور سماج مخالف عناصر کی شناخت کرے اوران کے خلاف تعزیزی کاروائی کرے۔
Like this:
Like Loading...