Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
supreme-courts-refusal-to-hear-the-bulldozer-operation

بلڈوزر کاروائی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

Posted on 24-10-202424-10-2024 by Maqsood

بلڈوزر کاروائی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی، 24اکتوبر (ایجنسیز)

سپریم کورٹ نے یوپی، اتراکھنڈ اور راجستھان میں بلڈوزر کی حالیہ کاروائیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ درخواست نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن نامی تنظیم نے عدالت میں دائر کی تھی۔ یوپی کے وکیل نے کہا کہ اس عرضی میں جس کارروائی کا ذکر کیا گیا ہے وہ فٹ پاتھ کے آس پاس کی تعمیر پر کی گئی ہے۔ درخواست گزار این جی او کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اخبار پڑھنے کے بعد ہی عرضی دائر کی۔ جسٹس گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے اس سے اتفاق کیا اور کہا کہ کیس کے کسی بھی متاثرہ فریق کی درخواست کی سماعت کی جا سکتی ہے۔ اگر لوگ اخبارات پڑھ کر درخواستیں دائر کرنے والوں کو سننے لگیں تو مقدمات کا سیلاب آ جائے گا۔پچھلے مہینے، سپریم کورٹ نے 17 ستمبر 2024 کو مسمار کرنے یعنی بلڈوزر کی کارروائی پر پابندی لگا دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ صرف عوامی تجاوزات پر بلڈوزر کارروائی کی جائے گی۔ جمعیۃ علماء ہند نے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس کے بعد عدالت نے یہ بات کہی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb