Skip to content
بھوپا ل میں 29 نومبر سے عالمی تبلیغی اجتماع کا ہو گا آغاز.
بھوپال ، 25اکتوبر (ایجنسیز)
دنیا کا سب سے بڑا عالمی تبلیغی اجتماع 29 نومبر سے مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہو گا۔ جس میں ملک اور بیرون ممالک سے 30 ہزار سے زائد جماعتیں شرکت کریں گیں۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق یہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑا تبلیغی اجتماع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 4 روز تک جاری رہنے والے عالمی تبلیغی اجتماع میں 10 سے 12 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی گرین اینڈ کلین کے موضوع پر اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔خیا ل رہے کہ ہندوستان میں 1947 میں بھوپال کے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز ہوا تھا۔ سب سے پہلے اس کا اہتمام مسجد شکول خان میں کیا گیا۔ اس وقت اس اجتماع میں صرف 12 سے 14 لوگ شریک تھے۔ بعد ازاں 1971 میں تاج المساجد میں بڑے پیمانے پر اس کا انعقاد شروع ہوا۔ آہستہ آہستہ یہاں آنے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔ سال 2015 میں اسے بیرسیا روڈ پر اینٹ کھیڈی کے قریب گھاسی پورہ منتقل کیا گیا تھا۔ تب سے اجتماع کا انعقاد اسی مقام پر ہوتا آیا ہے۔ بھوپال میں اس تقریب کی تیاریاں دو ماہ پہلے سے کی جاتی ہیں۔ پروگرام میں شریک لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اجتماع گاہ میں ہر طرح کا انتظام کیا گیا ہے۔دنیا میں صرف 3 ممالک ہی عالمی تبلیغی اجتماع کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان میں پہلے بھارت، دوسرا پاکستان اور تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش ہے۔ بھوپال میں کورونا کے دور میں دو سال تک اس تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔کلکٹر کوشلندر وکرم سنگھ اور انتظامی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پولیس اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ عالمی تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے۔جس میں اجتماع گاہ میں پانی، بجلی، صفائی ستھرائی کے انتظامات پر بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی کاروند میں چل رہے میٹرو کام کے دوران بھوپال ٹاکیز سے کروند تک رکاوٹیں ہٹانے کے لیے میٹرو کمپنی کے افسران کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
Like this:
Like Loading...