Skip to content
نیتن یاہو کیخلاف وارنٹ جاری کرنے کا معاملہ جج کی تبدیلی سے لٹک گیا
دی ہیگ ، 26اکتوبر (ایجنسیز)
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملے کا جائزہ لینے والی بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ایک جج بیمار ہو گیا۔ اب نئے جج کو اس کیس کا مطالعہ کرنے میں کافی وقت درکار ہوگا۔یوں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استغاثہ کی درخواست پر عمل درآمد مزید لٹک گیا ہے۔ فوجداری عدالت کے پراسکیوٹر کریم خان نے دو اعلی ترین اسرائیلی ذمہ داروں اور حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا ماہ مئی میں کی تھی۔ لیکن ابھی تک یہ معاملہ طے نہیں ہو سکا ہے۔اب جمعہ کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ایک فاضل جج اچاناک بیمار ہو گیا تاہم اس فاضل جج کی جگہ فوری طور پر نیا جج فوجداری عدالت کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔بیمار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے عدالتی امور سے الگ ہونے کی درخواست کرنے والے جج لولیا موٹوک کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ جبکہ نئے آنے والے جج بیٹی ہہلر کا تعلق سلووینیا سے ہے۔مبصرین کے مطابق غزہ کی جنگی صورت حال کی وجہ سے جنگی جرائم میں مطلوب ہونے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اب مزید التوا میں چلا گیا ہے۔ جو پہلے ہی ماہ مئی سے التوا میں چلا آرہا ہے۔
Like this:
Like Loading...