Skip to content
لارنس بشنوئی کا جیل انٹرویو،7افسران معطل
چنڈی گڑھ،26اکتوبر (ایجنسیز)
بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے جیل انٹرویو کیس میں پنجاب حکومت نے ملزم افسران اور ملازمین کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی ہدایات پر تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ڈیوٹی کے دوران لاپرواہی اور سنگین لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے سات افسران اور ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
یہ احکامات ریاست کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری گورکیرت کرپال سنگھ نے جمعہ کی دیر رات جاری کیے ہیں۔ جن افسران اور ملازمین کو معطل کیا گیا ہے ان میں ڈی ایس پی سے لے کر ہیڈ کانسٹیبل رینک تک کے افسران اور ملازمین شامل ہیں۔ جانچ کے بعد ایس آئی ٹی نے راجستھان پولیس کو ثبوت دیا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا انٹرویو اس وقت لیا گیا جب وہ جے پور سنٹرل جیل میں تھا۔
اس کے بعد جے پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد میں جے پور میں تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ان کا انٹرویو اس وقت لیا گیا جب وہ پنجاب کی جیل میں تھے۔ اسی بنیاد پر اب پنجاب حکومت نے یہ کارروائی کی ہے۔خیال رہے کہ لارنس نے یہ انٹرویو زوم ایپ کی مدد سے ایک چینل کو دیا تھا۔
Like this:
Like Loading...