Skip to content
راہل گاندھی اپنی ہی پارٹی لیڈران سے کیوں ہوئے ناراض؟
نئی دہلی ، ،26اکتوبر (ایجنسیز)
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ناراضگی کی خبر ہے۔ راہل گاندھی کے بارے میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ وہ غصے میں کانگریس کی ایک اہم میٹنگ سے واک آؤٹ کر گئے۔ راہل کی ناراضگی کی وجہ ریاستی کانگریس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تئیں رویہ ہے کہ وہ ٹکٹ کی تقسیم سے ناراض ہیں۔رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس لیڈروں کی طرف سے تیار کی گئی امیدواروں کی فہرست سے راہل گاندھی ناراض ہیں۔
راہل نے اسے متعصبانہ قرار دیا ہے، جس میں ٹکٹوں کی تقسیم میں کچھ نااہل لیڈروں کو بھی زیادہ ترجیح ملی ہے۔معلومات کے مطابق، یہ پورا واقعہ اس دن ہوا جب کانگریس ہائی کمان مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں کے بارے میں میٹنگ کر رہی ہے۔ اب تک، پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی سیٹ شیئرنگ کے تحت 85 میں سے 48 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی کانگریس الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کو پیش کردہ اسکریننگ کمیٹی کے ذریعہ منتخب کردہ ناموں سے مایوس ہوئے اور جمعہ کی میٹنگ میں اس پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امیدواروں کے ناموں کی جو فہرست دی گئی ہے وہ مہاراشٹر کے کچھ کانگریسی لیڈروں کے حق میں ہے۔یہی نہیں راہل گاندھی مہاوکاس اگھاڑی کے تحت سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ناراض بھی تھے۔ راہل اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ ودربھ کانگریس کا گڑھ ہے، اور پھر بھی سیٹوں کی تقسیم میں، ودربھ اور ممبئی جیسے علاقوں کی سیٹیں ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کی شیوسینا کو دی گئی ہیں۔ راہل نے سیٹ شیئرنگ کے اس فارمولے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔
Like this:
Like Loading...