Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

گروگرام میں شارٹ سرکٹ سے ہولناک آتشزدگی بہار کے مشرقی چمپارن کے رہنے والے 4افراد جاں بحق

Posted on 26-10-202426-10-2024 by Maqsood

گروگرام میں شارٹ سرکٹ سے ہولناک آتشزدگی
بہار کے مشرقی چمپارن کے رہنے والے 4افراد جاں بحق

گروگرام ،26اکتوبر (ایجنسیز)

گروگرام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک مکان میں شدید آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 4 لوگوں کی زندہ جل جانے سے دردناک موت ہو گئی۔یہ تمام مہلوکین صوبہ بہا رکے مشرقی چمپارن یعنی موتیہاری ضلع کے بتائے جاتے ہیں۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور گھنٹوں کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس کے بعد چاروں لاشوں کو باہر نکالنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے مورچری میں رکھوا دیا گیا۔یہ واقعہ سرسوتی انکلیو کے جی بلاک میں جمعہ کی دیر شب قریب 1 بجے پیش آیا۔ حادثہ کے وقت چاروں لوگ گہری نیند میں سو رہے تھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ چاروں میں سے کوئی بھی گھر سے باہر نہیں آ سکا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں جان گنوانے والے لوگوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ وہیں ایک شخص شادی شدہ تھا ۔مہلوکین کی پہچان 28 سالہ محمد مشتاق، 27 سالہ نور عالم، 22 سالہ ساحل اور 17 سالہ امن کے طور پر ہوئی ہے۔چاروں لوگ آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں۔ ان لوگوں کا تعلق بہار کے موتیہاری ضلع کے لوکھانا سے تھا۔پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ محمد مشتاق اور نور عالم گروگرام کی ایک گارمنٹ فیکٹری میں بطور درزی کام کرتے تھے ،جبکہ ساحل 15 دن پہلے ہی دوستوں کے پاس بہار سے گروگرام گھومنے آیا تھا، وہیں امن 10ویں کلاس میں زیر تعلیم تھا۔محکمہ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ابتدائی جانچ میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگنے کا پتہ چلا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی مزید جانچ کر رہی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مہلوکین کے غمزدہ اہل خانہ گرو گرام پہنچ چکے ہیں۔ اس المناک حادثہ کے بعد سرسوتی انکلیو میں سوگ کا ماحول ہے اور ہر کوئی اس حادثے کو لے کر گہرے افسوس کا اظہار کر رہا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb