Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
trump-netanyahu-not-worried-about-impact-of-talks-kamala-harris

ٹرمپ – نیتن یاہو بات چیت کے اثرات پر پریشان نہیں: کملا ہیرس

Posted on 28-10-2024 by Maqsood

ٹرمپ – نیتن یاہو بات چیت کے اثرات پر پریشان نہیں: کملا ہیرس

واشنگٹن، 28اکتوبر (ایجنسیز)

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ہیرس سے جب پوچھا گیا کیا وہ محسوس کرتی ہیں کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان بات چیت ان کی کوششوں کومتاثر کرسکتی ہے جو موجودہ امریکی حکومت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس پر انہوں نے جواب دیا ’نہیں‘۔ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان قریبی ذاتی تعلقات ہیں۔ ریپبلکن امیدوار نے اس ہفتے نتن یاہو کے ساتھ اپنی تقریباً روزانہ فون کالز پر فخر کیا۔ انہوں نے جارجیا میں ایک انتخابی ریلی میں زور دیا کہ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ہم ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کریں گے۔نیتن یاہو کو امید ہے کہ ٹرمپ پانچ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں وائٹ ہاؤس میں واپس آئیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سابق ریپبلکن صدر نے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسی کے حوالے سے ملے جلے پیغامات بھیجے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی موجودگی نیتن یاہو کے لیے پچھلی بار اچھی تھی۔ٹرمپ کے بیانات میں نیتن یاہو کو ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کرنے کی ترغیب دینے سے لے کر اسرائیلی رہ نما کو تنقید کا نشانہ بنانا شامل ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ” اگر میں صدر ہوتا تو سات اکتوبر کا حملہ کبھی نہ ہوتا۔ وہ اسرائیل پر جنگیں ختم کرنے کے لیے دباو? ڈالیں گے‘‘۔ریپبلکن صدر کے طور پر ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم کو غزہ کی پٹی اور لبنان میں اب بھی جاری تنازعات سے نمٹنے میں مزید آزادی دے سکتے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb