Skip to content
رجال سازی کا قرآن کریم میں توضیحی ذکر ہے: ڈاکٹر اسلم پرویز
نئی دہلی ، 28اکتوبر (ایجنسیز)
دور حاضر میں افراتفری کے ما حول کے پیش نظر قرآن و حدیث کے احکامات پر توجہ دلانے کی غرض سے ایوان غالب نئی دہلی میں قرآن اکیڈمی کی جانب سے ایک روزہ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ذاکر حسین کالج دہلی یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پرنسپل اور قرآن اکیڈمی کے بانی ڈاکٹر اسلم پرویز نے بتایا کہ قرآن اکیڈمی گزشتہ پندرہ برس سے قرآن کا نفرنس منعقد کرنے میں کامیاب ہے۔کانفرنس کا مقصد قرآن و حدیث کی روشنی میں نیک راستہ کی طرف راغب کر نا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نورینہ پروین (الٰہ آباد) نے انسانی زندگی کے اصول عنوان کے تحت اپنی تقریر کے دوران کہا کہ قرآن ایک ایسا ہدایت نامہ ہے جس پر عمل کرنے والوں پر کسی قسم کا خوف و ملال طاری نہیں ہوتا۔ اللہ کی تخلیق کردہ تمام مخلوقات میں بنی نوع انسان کو تمام جانداروں پر فوقیت حاصل ہے۔انسانیت کی سظح پر سب کو ایک ہی ما دہ سے تخلیق کیا گیا ہے ؛لیکن ہم خود مختلف طبقات میں منقسم ہو گئے ہیں۔عورت و مرد میں تفریق، امیر و غریب میں فرق ہر طرف نظر آتا ہے۔
جبکہ قرآن مجید میں اس کی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر نو رینہ نے کہا کہ کوئی معاشرہ یا ملک بغیر عدل و انصاف کے ترقی نہیں کر سکتا۔ رامپور کے معروف محقق سید عبداللہ طارق نے تناؤ بھری زندگی میں قرآن کا حصہ عنوان پر کہا کہ اللہ کی مرضی کے مطابق گزارنے والے افراد کے دل سے خوف ودہشت نکلنے کے بعد تناؤ لازمی طور پر ختم ہو سکتا ہے۔تناؤ کو دور کرنے کے لئے ہر حال میں اللہ کی شکر گزاری ضروری ہے۔ دوسروں کی برائی کود رگزر کرنے سے بھی ذہنی سکون حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نماز ادا کرتے وقت دل میں صرف اللہ کا خیال رکھنا چاہیے۔ عبداللہ طارق نے پانچ منٹ کے لئے مراقبہ کرنے کے لئے حاضرین کو آنکھیں بند کر نے کے ساتھ قرآن کی سورہ الضحی کو سننے کے لئے کہا عبداللہ طارق نے دعویٰ کیا کہMeditation سے تناؤ دور کیا جا سکتا ہے؛ لیکن بہت سے حاضرین نے ڈاکٹر عبداللہ کے اس د عویٰ کی نفی بھی کی۔ چنئی کے صنعتکار ا لباس محمد مشتاق نے قرآن سے کامیابی موضوع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کا کھلے ذہن سے مطالعہ کرنا اشد ضروری ہے، موجودہ دور میں آسمانی صحیفوں کو ہم تعظیم کی نظر سے تو دیکھتے ہیں ،لیکن ان کی تعلیمات پر غوروفکر نہیں کرتے۔
قران مجید کو سرچ انجن کی طرح استعمال کرنے سے ہر سوال کا جواب حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔مشتاق نے کہا کہ وہ گزشتہ بیس برس سے قرآن پاک کا درس دے رہے ہیں آن لائن اور آف لائن دو نوں طریقے سے طالب علم فیض یاب ہو رہے ہیں۔ آخری خطبہ میں ڈاکٹر اسلم پرویز نے کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہے یہ صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں ہے قرآن مجید میں فرد سازی کو مفصل طریقے سے واضح کیا گیا ہے اللہ حکم کے مطابق زندگی بسر کرنے والا،ہی متقی ہے۔اس پروگرام کی ڈاکٹر اسلم پرویز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ، جبکہ قاری نسیم کی تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا گیا۔ کثیر تعداد میں شائقین اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔
Like this:
Like Loading...