Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
if-this-happens-someone-will-shoot-anyone-asaduddin-owaisi-furious-over-the-bahraich-encounter

نیٹ امتحان دوبارہ ہونا چاہئے، اسدالدین اویسی مرکزی حکومت پر برہم

Posted on 20-06-2024 by Maqsood

نیٹ امتحان دوبارہ ہونا چاہئے، اسدالدین اویسی مرکزی حکومت پر برہم

نئی دہلی ،19جون ( آئی این ایس انڈیا )

نیٹ پیپرمعاملے میں آئے دن نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ بہار پولیس اس کے ماسٹرمائنڈ سکندر یادویندر سمیت کئی دیگرملزمین کو گرفتار کرچکی ہے۔ آل اندیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے اس معاملے سے متعلق مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومت بچوں سے کہتی ہے کہ آپ ایگزام واریئرس ہو، لیکن اصل جنگ تو بچوں کے لئے آپ نے ہی چھیڑ دی ہے۔اسدالدین اویسی نے حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کچھ تو شرم کرو، بچوں اوران کی فیملی کی زندگی برباد کردی ہے۔

ان بچوں کا کیا ہوگا۔ بچوں کے سرپرست روتے ہیں کہ ہم قرض لے کر پڑھا رہے ہیں۔ نیٹ امتحان دوبارہ ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ اس کی مانیٹرنگ کرے کیونکہ این ٹی اے امتحان نہیں کراسکتا ہے۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اس معاملے نے یہ بتا دیا ہے کہ نیٹ اب امیروں کے لئے ہے۔ وزیراعظم اپنے من کی بات نہیں بلکہ 24 لاکھ بچوں کے من کی بات کریں۔ من کی بات میں اعلان کریں کہ اب نیٹ کا امتحان سپریم کورٹ کروائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جانوروں سے مطلب ہے، انسانوں سے کوئی پیارنہیں ہے۔

اسدالدین اویسی کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے نیٹ معاملے سے متعلق وزیراعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیٹ امتحان میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ ہوئے کھلواڑ پر بھی وزیراعظم مودی ہمیشہ کی طرح خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔ بہار، گجرات اورہریانہ میں ہوئی گرفتاریوں سے واضح ہے کہ امتحان میں منصوبہ بند طریقے سے منظم بدعنوانی ہوئی ہے۔ یہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستیں پیپرلیک کا مرکز بن چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb