Skip to content
جماعت اسلامی ہند ریاست آندھراپردیش کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف اجلاس عام
تمام مکاتب فکر کے علماء وقایدین کی شرکت
وجئے واڑہ،4نومبر(ایجنسیز)
شہر وجے واڑہ کے کمر پالیم عیدگاہ گرؤنڈ میں جماعت اسلامی کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک کانفرنس منعقد ہوا ،جس میں جمعیت علماء ریاست آندھراپردیش کے نائب صدر مولانا حسین احمد مظاہری نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کی قیادت میں شروع دن سے ہی جمعیت نے اس بل کی مخالفت کی اور مرکزی حکومت پر دباؤ بنائے رکھا کہ یہ بل مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول ہے مرکز فوراً اس بل کوواپس لیں
مولانا مظاہری نے اپنے بیان میں بتایا کہ جے پی سی کو بھی اس بل سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ، مسلمانوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور ملک کے حالات پر گہری نظر رکھنے کی بھی ضرورت ہے سیاسی شعور کے بغیر مسلمان حالات پر قابو پانا مشکل ہے . حالات کے سدھار کے لئے اپنے گھر سے کام شروع کرنے کی ضرورت پھر محلہ بستی، شہر میں تبدیلی لانے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ہی عائد ہوتی . مسلم قوم سدھرےگی تو ملک بھی سدھرےگا۔
Like this:
Like Loading...