Skip to content
عدم تحفظ کی وجہ سے بلجیم-اسرائیل فٹبال میچ کی میزبانی ناممکن ہے: برسلز سٹی
برسلز،20 جون(آئی این ایس انڈیا)
بلجیم اور اسرائیل کے درمیان برسلز میں آئندہ یو ای ایف اے فٹ بال میچ کا انعقاد عدم تحفظ اور ممکنہ مظاہروں کی وجہ سے ناممکن ہو گا۔ یہ بات بلجیم کے دارالحکومت کی بلدیہ حکومت نے بدھ کو کہا۔اس نے ایک بیان میں کہاکہ برسلز شہر کنگ باؤڈوئن سٹیڈیم میں بلجیم اور اسرائیل کے یو ای ایف اے میچ کے انعقاد کو ناممکن سمجھتا ہے۔نیز کہا گیاکہ ایک محتاط اور گہرائی سے کیے گئے تجزیئے کے بعد ہم آج اس نتیجے پر پہنچے ہ
یں کہ اس پریشان کن وقت میں ہمارے دارالحکومت میں اس طرح کے میچ کا اعلان بلاشبہ بڑے احتجاجی اور جوابی مظاہروں کا باعث بنے گا جو تماشائیوں، کھلاڑیوں، برسلز کے رہائشیوں اور ہماری پولیس فورس کی حفاظت کے لیے خطرناک ہو گا۔یو ای ایف اے نیشنز لیگ کا میچ 6 ستمبر 2024 کو طے شدہ ہے۔غزہ میں اسرائیل کی جنگ عالمی مظاہروں کا باعث بنی ہے بشمول بلجیم میں جہاں فلسطینی حامی کارکنوں نے یونیورسٹیوں میں احتجاج اور دھرنوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان کے نتیجے میں بلجیم کی کچھ یونیورسٹیوں نے اسرائیلی اداروں سے جزوی یا مکمل طور پر تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
Like this:
Like Loading...