Skip to content
نئی دہلی،4نومبر( ایجنسیز)دیوالی کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں بہت زیادہ آتش بازی کی جاتی ہے۔ ان پٹاخوں کی وجہ سے آلودگی میںہولناک طریقہ سے اضافہ ہوگیا۔ اب سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دہلی حکومت سے تند و تیز سوالات کیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اب اس معاملہ میں آتشی حکومت سے فوری جواب طلب کیا ہے اور وضاحت دینے کو کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سال پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر مکمل پابندی لگا دی گئی، یہاں تک کہ گرین پٹاخوں کو بھی منظوری نہیں دی گئی۔ لیکن اس پابندی کے باوجود دیوالی کے دن دارالحکومت میں جی بھر کر کے آتش بازی کی گئی۔مانا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے بھی دارالحکومت میں آلودگی میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔
اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچا اور دہلی حکومت کو براہ راست طلب کیا گیا۔سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار بہت خراب تھا۔ دیوالی کے اگلے دن صبح 6 بجے تک کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہAQI آنند وہار میں 396، بروری میں 394، سونیا وہار میں 392، پنجابی باغ میں 391، اور دہلی نارتھ کیمپس میں 390 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دیگر علاقوں جیسے بوانا میں 388، اشوک وہار میں 384، آیا نگر میں 352، علی پور میں 350، چاندنی چوک میں 336۔اب یہ اعداد و شمار پچھلے کچھ سالوں کے مقابلے بدتر تھے، یہ اعداد و شمار یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی تھا کہ پابندی کے نفاذ کے بھی نے آسانی سے پٹاخے خرید ے، اور پھر بہت زیادہ آتش بازی ہوئی۔
Like this:
Like Loading...