Skip to content
پارلیمنٹ کی سرمائی اجلاس کی تاریخ کا اعلان
نئی دہلی، 5نومبر (ایجنسیز)
18ویں لوک سبھا کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ون نیشن ون الیکشن اور وقف بل سمیت کئی بل پیش کئے جانے کی امید ہے۔مودی کابینہ نے ان دونوں تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تجویز بھی منظور کی جا سکتی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہوئے۔ اپوزیشن نے ان دونوں بلوں پر سخت موقف اپنایا تھا۔ اس لیے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کی امید ہے۔
اس کے ساتھ ہی آئین کی 75 ویں سالگرہ یعنی 26 نومبر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سینٹرل ہال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جا سکتا ہے۔ 18ویں لوک سبھا کا پہلا مانسون اجلاس 22 جولائی سے 9 اگست تک چلا۔ پھر 12 بل پیش کیے گئے۔ ان میں سے 4 بل – فنانس بل 2024، تخصیص بل 2024، جموں و کشمیر تخصیص بل 2024 اور انڈین ایئر کرافٹ بل منظور ہوئے۔
Like this:
Like Loading...