Skip to content
تمل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک
چنئی ،20جون ( آئی این ایس انڈیا )
تمل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 29 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد افراد شدید بیمار ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ریاست کی سی بی سی آئی ڈی اس معاملے کی جانچ کرے گی۔چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو روکنے میں ناکام ہونے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، اسٹالن نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ملاوٹ شدہ شراب پینے سے لوگوں کی موت کی خبر سننے کے بعد۔ کالکوریچی، میں حیران اور غمگین ہوں۔ اس معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
روکنے میں ناکام ہونے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ اگر عوام نے ایسے جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو فوری کارروائی کی جائے گی۔ معاشرے کو برباد کرنے والے ایسے جرائم کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ کالاکوریچی میں زہریلی شراب پینے سے کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔ کئی دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت اور ہسپتالوں میں داخل افراد کی جلد صحت یابی کی خواہش ہے۔
Like this:
Like Loading...