Skip to content
وزیراعلیٰ سورین کا بی جے پی پرشدید حملہ.
بھاجپا لیڈ رو ںکے منھ میں سانپ سے بھی زیادہ زہر ہے
رانچی ،6نومبر (ایجنسیز)
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے تحت ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین نے حریف بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے نعرے بٹیں گے تو کٹیں گے جیسے نعروں کے ضمن میں نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔
سورین نے کہا کہ بی جے پی لیڈر جتنا زہر اگلتے ہیں، اتنازہر سانپ کے منہ میں بھی نہیں ہوتا ۔سورین نے اپنے ایکس پر لکھا ہے کہ بی جے پی-اے جے ایس یو کی گزشتہ 5 دنوں میں ہوئی انتخابی میٹنگوں سے یہ واضح ہے کہ وہ مذہبی جذبات بھڑکا کر ہی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس میں مہارت حاصل ہے اور ان کے مطابق یہ الیکشن جیتنے کا آسان طریقہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ طریقہ انگریزوں نے استعمال کیا تھا، اور وہ بھی یہی کر رہے ہیں، لیکن وہ اس سے آگے جا کر جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے جھارکھنڈ کے لوگوں سے اقدار کو یاد رکھنے کو کہاکہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ کو جھارکھنڈ کے اس الیکشن میں ووٹ دینے کے بارے میں اب بھی شک ہے ،تو جھارکھنڈ کی اقدار کو یاد رکھیں۔
وہ اقدار جو ہمارے آباء واجداد نے ہمیں سکھائی ہیں۔ برسامنڈا کی روایت اور بابا صاحب کے لکھے ہوئے آئینی اقدار کو یاد رکھیں۔ یہ اقدار ہمیں ذات پات، عقیدہ اور مذہب سے بالاتر ہوکر ووٹنگ میں مساوات فراہم کرتی ہیں۔
Like this:
Like Loading...