Skip to content
جموں و کشمیر:آرٹیکل 370کی بحالی کی قرار پر اسمبلی میں زبردست ہنگامہ
سری نگر ،7نومبر (ایجنسیز ) جمعرات کی صبح جموں و کشمیر اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ یہاں آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے معاملے پر پارٹی کے ایم ایل اے اور اپوزیشن کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ یہاں تک کہ بی جے پی ایم ایل ایز نے اس مسئلہ کے حق میں کھڑے ایم ایل اے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایم ایل اے ایک دوسرے کو دھکے دیتے اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دراصل یہ پورا معاملہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے متعلق ہے۔ لوک سبھا ایم پی رشید انجینئر کے بھائی ایم ایل اے خورشید احمد شیخ نے ایوان میں آرٹیکل 370 کا بینر دکھایا جس کے بعد پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ بی جے پی ایم ایل اے اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے اس بینر کو دکھانے کی سخت مخالفت کی
۔پارٹی اور اپوزیشن کے ایم ایل اے کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اس کی وجہ سے اسپیکر کو مارشل کو بھی بلانا پڑا۔ مارشلز کو مداخلت کے لیے بلانے کے بعداسپیکر نے ایوان کی کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔
Like this:
Like Loading...